مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح نے آزمائشوں کا مقابلہ کِیا

یسوع مسیح نے آزمائشوں کا مقابلہ کِیا

ہمارے نوجوانوں کے لئے

یسوع مسیح نے آزمائشوں کا مقابلہ کِیا

ہدایات:‏ اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔‏ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،‏ لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔‏

اِس واقعے پر سوچ‌بچار کریں۔‏—‏متی ۴:‏۱-‏۱۱ کو پڑھیں۔‏

اُس بیابان کے بارے میں کچھ بیان کریں جہاں یسوع مسیح نے ۴۰ دن گزارے۔‏

‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں آزمائش کرنے والے کا اور یسوع مسیح کا لہجہ کیسا تھا اور آپ اُن کے لہجے سے اُن کی سوچ کے بارے میں کیا اندازہ لگا سکتے ہیں؟‏

‏․․․․․‏

مزید تحقیق کریں۔‏

شیطان نے یہ کیسے ظاہر کِیا کہ وہ لوگوں کو آزمانے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھاتا ہے؟‏ (‏۲ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

شیطان نے یسوع مسیح کو دُنیا کی حکومتوں کے ساتھ‌ساتھ اُن کی ”‏شان‌وشوکت“‏ کی پیشکش کیوں کی؟‏ (‏۸ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

شیطان نے یسوع مسیح کو آزمانے کے لئے دُنیا پر حکومت کرنے کی پیشکش کرنے کا انتخاب کیوں کِیا؟‏

‏․․․․․‏

‏(‏ا)‏ شیطان یسوع مسیح پر جو آزمائشیں لایا اِن میں سے ہر ایک سے اُس کی سوچ کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ ․․․․․‏

‏(‏ب)‏ یسوع مسیح نے شیطان کو جو جوابات دئے اِن سے اُس کی سوچ کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ ․․․․․‏

سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جوکچھ سیکھا ہے اِسے لکھیں۔‏

شیطان ہمیں کب آزما سکتا ہے؟‏

‏․․․․․‏

شیطان ہمیں آزمانے کے لئے کون سے طریقے استعمال کر سکتا ہے؟‏

‏․․․․․‏

ہم آزمائشوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

‏․․․․․‏

آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی،‏ اور کیوں؟‏

‏․․․․․‏