مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تعاون روحانی ترقی کرنے میں مدد دیتا ہے

تعاون روحانی ترقی کرنے میں مدد دیتا ہے

تعاون روحانی ترقی کرنے میں مدد دیتا ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا خاندان روحانی طور پر ترقی کرے تو ایک‌دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا بہت ضروری ہے۔‏ جب یہوواہ خدا نے پہلے انسانی جوڑے کو بنایا تو اُس نے اُنہیں ایک‌دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی نصیحت کی۔‏ اِسی لئے بائبل میں حوا کو آدم کی ”‏مددگار“‏ کہا گیا ہے۔‏ (‏پید ۲:‏۱۸‏)‏ پس شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں شوہر اور بیوی کو ہر وقت ایک‌دوسرے کی مدد کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔‏ (‏واعظ ۴:‏۹-‏۱۲‏)‏ یہوواہ خدا نے والدین اور بچوں کو جو ذمہ‌داری سونپی ہے وہ بھی ایک‌دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔‏

خاندان کے طور پر عبادت کرنا

بیری اور ہائڈی کے پانچ بچے ہیں۔‏ اُنہوں نے محسوس کِیا ہے کہ جب وہ سب باقاعدگی سے خاندانی بائبل مطالعہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اِس سے اُنہیں روحانی طور پر ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔‏ بیری بیان کرتا ہے:‏ ”‏خاندانی مطالعے کے لئے مَیں بچوں کو اکثر چھوٹےچھوٹے حصے تیار کرنے کے لئے دیتا ہوں۔‏ کبھی‌کبھار مَیں اُنہیں جاگو!‏ کا کوئی مضمون پڑھنے اور اُسے اپنے لفظوں میں بیان کرنے کے لئے بھی کہتا ہوں۔‏ ہم مُنادی کرنے کی بھی مشق کرتے ہیں تاکہ ہر بچے کو یہ پتہ ہو کہ وہ مُنادی میں کیا کہے گا۔‏“‏ اِس سلسلے میں ہائڈی بیان کرتی ہے:‏ ”‏ہم سب بہت سے روحانی منصوبے بناتے ہیں اور خاندان کے طور پر مطالعے کے دوران اِس بات پر بھی غور کرتے ہیں کہ ہمیں کس حد تک اِن میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔‏“‏ اِس جوڑے نے یہ بھی محسوس کِیا ہے کہ ہر شام ٹی‌وی نہ دیکھنے سے خاندان کے پاس پڑھائی کرنے کا موقع ہوتا ہے۔‏

کلیسیائی اجلاس

مائیک اور ڈینیس نے چار بچوں کی پرورش کی۔‏ اُن کے خاندان کو مل کر کام کرنے سے کیسے فائدہ پہنچا؟‏ مائیک بیان کرتا ہے:‏ ”‏کبھی‌کبھار اچھی منصوبہ‌سازی بھی کامیاب نہیں ہوتی۔‏ لیکن ہم نے یہ دیکھا ہے کہ آپس میں تعاون کرنے سے ہمیں وقت پر اجلاسوں پر پہنچنے میں مدد ملی ہے۔‏“‏ ڈینیس کہتی ہے:‏ ”‏جب بچے بڑے ہو رہے تھے تو ہر ایک کو کوئی نہ کوئی کام دیا جاتا تھا۔‏ مثال کے طور پر میری بیٹی کیم کھانا پکانے اور میز لگانے میں مدد دیتی تھی۔‏“‏ اُن کا بیٹا مائیکل یاد کرتا ہے:‏ ”‏منگل کی شام ہمارے گھر پر اجلاس ہوتا تھا اِس لئے ہم کمرے کو اچھی طرح صاف کرکے کُرسیاں ترتیب سے لگا دیتے تھے۔‏“‏ اُن کا دوسرا بیٹا میتھیو کہتا ہے:‏ ”‏ہمارے والد اجلاس والی شام جلدی گھر آ جاتے تھے تاکہ ہماری مدد کر سکیں۔‏“‏ اِس کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟‏

ہماری کوششیں کارگر ثابت ہوئیں

مائیک بیان کرتا ہے:‏ ”‏سن ۱۹۸۷ میں ڈینیس اور مَیں نے کُل‌وقتی خدمت (‏پائنیرنگ)‏ شروع کر دی۔‏ اُس وقت ہمارے تین بچے ہمارے ساتھ رہتے تھے۔‏ اُن میں سے ایک بیٹی اور بیٹے نے بھی کُل‌وقتی خدمت شروع کر دی جبکہ دوسرے بیٹوں نے بیت‌ایل (‏یہوواہ کے گواہوں کا برانچ دفتر)‏ میں تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کِیا۔‏ ہمارا خاندان اِس بات سے بھی بہت خوش ہے کہ ہم نے ۴۰ لوگوں کو خدا کے لئے اپنی زندگیاں مخصوص کرنے اور بپتسمہ لینے میں مدد دی ہے۔‏ ہمیں خاندان کے طور پر دوسرے ممالک میں بھی تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔‏“‏

واقعی،‏ خاندان کے طور پر ایک‌دوسرے کے ساتھ تعاون دکھانے کی ہماری کوششیں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔‏ کیا ایسے اَور بھی طریقے ہیں جن سے آپ خاندان کے اندر ایک‌دوسرے کے لئے تعاون دکھا سکتے ہیں؟‏ آپ اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ ایک‌دوسرے کے ساتھ تعاون دکھانے سے آپ اپنے خاندان کو اَور زیادہ روحانی ترقی کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۲۰ پر تصویر]‏

گھر میں مُنادی کی مشق کرنا ہماری خدمت کو بہتر بناتا ہے