مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عیدِپنتِکُست پر معجزات!‏

عیدِپنتِکُست پر معجزات!‏

ہمارے نوجوانوں کے لئے

عیدِپنتِکُست پر معجزات!‏

ہدایات:‏ اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔‏ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،‏ لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔‏

اِس واقعے پر سوچ‌بچار کریں۔‏—‏اعمال ۲:‏۱-‏۲۱؛‏ ۳۸-‏۴۱ کو پڑھیں۔‏

جب آپ ”‏زور کی آندھی“‏ اور ’‏آگ کے شعلہ کی سی زبانوں‘‏ کے بارے میں پڑھتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟‏

‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں شاگردوں کو غیرزبانوں میں باتیں کرتے ہوئے سن کر لوگ کیا کہہ رہے ہوں گے؟‏

‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں ۱۳ آیت میں جن لوگوں کا ذکر کِیا گیا ہے،‏ اُن کے چہرے کے تاثرات کیسے ہوں گے؟‏

‏․․․․․‏

مزید تحقیق کریں۔‏

عیدِپنتِکُست کس قسم کا موقع تھا،‏ اور اِس عید کو منانے کے لئے یروشلیم میں جمع لوگ کیسا محسوس کر رہے ہوں گے؟‏ (‏استثنا ۱۶:‏۱۰-‏۱۲‏)‏

‏․․․․․‏

پطرس رسول نے سننے والوں کے لئے احترام کیسے دکھایا،‏ اور اُس نے ایک ایسے موضوع کا انتخاب کیسے کِیا جو سب کے لئے دلچسپی کا حامل تھا؟‏ (‏اعمال ۲:‏۲۹‏)‏

‏․․․․․‏

عیدِپنتِکُست پر پطرس کی دلیری اُس موقع سے کیسے فرق تھی جب وہ سردار کاہن کے صحن میں تھا؟‏ (‏متی ۲۶:‏۶۹-‏۷۵‏)‏

‏․․․․․‏

سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اِسے لکھیں۔‏

جب ہم دوسروں سے بائبل پر مبنی عقائد پر بات کرتے ہیں تو ہمیں اُن کے لئے احترام دکھانا اور اُن کی دلچسپی کے موضوع کا انتخاب کرنا چاہئے۔‏

‏․․․․․‏

اگر آپ ابھی منادی کرنے سے ہچکچاتے ہیں توبھی آپ یہوواہ کے ایک دلیر گواہ بن سکتے ہیں۔‏

‏․․․․․‏

آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی،‏ اور کیوں؟‏

‏․․․․․‏