مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا کے نام کا مطلب جاننے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

خدا کے نام کا مطلب جاننے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

خدا کے نام کا مطلب جاننے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟‏ لوگ اپنے بچوں کا ایسا نام رکھتے ہیں جس کا مطلب بہت اچھا ہو۔‏ بچے کو دیا گیا نام یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ والدین کا تعلق کس مذہب سے ہے اور اُنہوں نے بچے کے مستقبل کے لئے کیا خواب دیکھے ہیں۔‏

بچے کو ایک پُرمطلب نام دینے کا رواج کوئی نیا نہیں ہے۔‏ پُرانے زمانے میں بھی لوگوں کا نام مطلب دیکھ کر رکھا جاتا تھا۔‏ نام اِس بات کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں کہ بڑا ہو کر بچے سے کیا کرنے کی اُمید کی جاتی ہے۔‏ مثال کے طور پر،‏ یہوواہ خدا نے داؤد کو بتایا کہ اُس کا بیٹا سلیمان بڑا ہو کر کیا کرے گا۔‏ یہوواہ نے کہا:‏ ”‏سلیماؔن [‏مطلب ”‏امن‌پسند“‏]‏ اُس کا نام ہوگا اور مَیں اُس کے ایّام میں اسرؔائیل کو امن‌وامان بخشوں گا۔‏“‏—‏۱-‏تواریخ ۲۲:‏۹‏۔‏

بعض‌اوقات جب یہوواہ نے کسی شخص کو نئی ذمہ‌داری یا شرف عطا کِیا تو اُس کا نیا نام بھی رکھا۔‏ اُس نے ابرہام کی بیوی کا نیا نام سارہ رکھا جس کا مطلب ہے ”‏شہزادی۔‏“‏ مگر یہوواہ نے اُس کا نام کیوں بدلا؟‏ یہوواہ نے اِس سلسلے میں ابرہام کو بتایا:‏ ”‏مَیں اُسے برکت دوں گا اور اُس سے بھی تجھے ایک بیٹا بخشوں گا۔‏ یقیناً مَیں اُسے برکت دوں گا کہ قومیں اُس کی نسل سے ہوں گی اور عالم کے بادشاہ اُس سے پیدا ہوں گے۔‏“‏ (‏پیدایش ۱۷:‏۱۶‏)‏ لہٰذا،‏ یہ سمجھنے کے لئے کہ یہوواہ نے سارہ کو نیا نام کیوں دیا ہمیں اُس شرف پر غور کرنا چاہئے جو یہوواہ نے سارہ کو عطا کِیا۔‏

سب سے اہم نام خدا کا ہے۔‏ اُس کا نام یہوواہ ہے۔‏ یہوواہ کا مطلب کیا ہے؟‏ جب موسیٰ نے خدا سے اُس کا نام پوچھا تو اُس نے جواب دیا:‏ ”‏مَیں جو ہُوں سو مَیں ہُوں۔‏“‏ (‏خروج ۳:‏۱۴‏)‏ ایک اَور ترجمہ اِن الفاظ کو یوں بیان کرتا ہے:‏ ”‏مَیں جیسا چاہتا ہوں ویسا ہی کرتا ہوں۔‏“‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا اپنے ہر ارادے کو انجام تک پہنچانے کے لئے مختلف کردار ادا کرتا ہے۔‏ مثلاً،‏ ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ‌بھال کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق کبھی ایک نرس،‏ کبھی باورچن اور کبھی اُستانی بن جاتی ہے۔‏ اِسی طرح یہوواہ خدا بھی زمین اور انسانوں کے لئے اپنی مرضی پوری کرنے کی خاطر مختلف کردار ادا کرتا ہے۔‏ پس خدا کے نام کا مطلب جاننے میں اُس کے تمام کرداروں کو سمجھنا اور اُن کے لئے شکرگزاری ظاہر کرنا شامل ہے۔‏

کتنے افسوس کی بات ہے کہ خدا کے نام سے ناواقف لوگ اُس کی دلکش خوبیوں کو جاننے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔‏ تاہم،‏ خدا کے پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ اُس کی مختلف خوبیوں اور کرداروں کو سمجھنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔‏ آپ جان جاتے ہیں کہ وہ ہمیں عمدہ مشورت دینے والا،‏ نجات دینے والا اور ہماری ضروریات پوری کرنے والا ہے۔‏ خدا کے نام کا مطلب جاننے سے ہمارے دل میں اُس کے لئے گہرا احترام پیدا ہوتا ہے۔‏

تاہم،‏ آجکل لوگ خدا کے نام سے ناواقف کیوں ہیں؟‏ آئیں اگلے مضمون میں اِس کی چند وجوہات پر غور کریں۔‏