بُرے لوگوں سے دوستی نہ کریں
نوجوانوں کے لئے
بُرے لوگوں سے دوستی نہ کریں
ہدایات: اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔
مرکزی کردار: دینہ، سکم، یعقوب، شمعون اور لاوی
خلاصہ: سکم نے دینہ کی عزت لوٹ لی جس کی وجہ سے دینہ کے بھائی بہت غصے میں آ گئے اور اِس بات کا بدلہ لیا۔
۱ اِس واقعے پر سوچبچار کریں۔—پیدایش ۳۴:۱-۳۱ کو پڑھیں۔
آپ کے خیال میں دینہ اپنی کنعانی سہیلیوں کے ساتھ مل کر کونسے کام کرتی ہوگی؟
․․․․․
آپ کے خیال میں سکم نے دینہ سے کس طرح کی ”میٹھیمیٹھی باتیں“ کی ہوں گی؟
․․․․․
تیس آیت میں آپ کو یعقوب کے کونسے جذبات نظر آتے ہیں؟ _______
․․․․․
۲ مزید تحقیق کریں۔
آپ کے خیال میں دینہ کنعانی لڑکیوں سے کیوں ملنے جاتی تھی؟ (شاید آپ سوچ سکتے ہیں کہ دینہ کے کونسے شوق کنعانی لڑکیوں جیسے ہوں گے؟ اُسے کنعانی لوگوں میں ایسی کونسی باتیں نظر آئی ہوں گی جو اُسے اپنے گھر میں نظر نہیں آتی تھیں؟)
․․․․․
دینہ کو سکم کی کونسی باتیں اچھی لگی ہوں گی؟ (۳، ۱۲ اور ۱۹ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
۲ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
بائبل سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ دینہ، سکم کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کرنا چاہتی تھی؟ (․․․․․
شمعون اور لاوی نے اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لئے سکم اور اُس کے شہر کے لوگوں کو مار ڈالا۔ آپ کے خیال میں کیا یہ صحیح تھا؟ آپ کے ہاں یا نہیں میں جواب دینے کی کیا وجہ ہے؟
․․․․․
۳ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے، اُسے لکھیں۔
آپ کو سوچسمجھ کر دوستوں کا انتخاب کیوں کرنا چاہئے؟
․․․․․
اگر آپ کا غصہ جائز بھی ہو تو آپ کو خود پر قابو کیوں رکھنا چاہئے؟
․․․․․
آپ نے اَور کیا سیکھا ہے؟
آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ بُرے لوگوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے خطرے میں نہ پڑیں؟
․․․․․
۴ آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی اور کیوں؟
․․․․․
اگر آپ کے پاس بائبل نہیں ہے تو آپ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل لے سکتے ہیں یا پھر نیچے دی گئی ویبسائٹ پر اِسے پڑھ سکتے ہیں www.watchtower.org