مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۴.‏ محبت سے خالی

۴.‏ محبت سے خالی

۴.‏ محبت سے خالی

‏’‏آدمی طبعی محبت سے خالی ہوں گے۔‏‘‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۳‏۔‏

● کرس،‏ ملک ویلز میں ایک ایسے ادارے میں کام کرتے ہیں جو گھریلو تشدد کا شکار ہونے والے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔‏ اُنہوں نے بتایا:‏ ”‏ایک دن ہمارے پاس ایک عورت آئی جس پر اِتنا زیادہ تشدد کِیا گیا تھا کہ مَیں اُسے پہچان نہیں سکا حالانکہ مَیں پہلے بھی اُس سے مل چُکا تھا۔‏“‏ اُنہوں نے مزید کہا:‏ ”‏گھریلو تشدد کی وجہ سے کچھ عورتیں خود کو اِتنا کمتر خیال کرنے لگتی ہیں کہ وہ نظریں ملا کر بات نہیں کرتیں۔‏“‏

اعدادوشمار سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ افریقہ کے ایک ملک میں تقریباً تین میں سے ایک عورت کو بچپن میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔‏ ایک جائزے کے مطابق اِس ملک کے ۳۳ فیصد سے زیادہ مردوں کا خیال ہے کہ بیویوں کو مارنے پیٹنے میں کوئی بُرائی نہیں ہے۔‏ لیکن صرف عورتوں کو ہی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جاتا۔‏ کئی مرد بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔‏ مثال کے طور کینیڈا میں ہر دس میں سے تین مردوں پر اُن کی بیویاں تشدد کرتی ہیں یا اُنہیں گالیاں دیتی ہیں۔‏

لوگ کیا اعتراض کرتے ہیں؟‏ گھریلو تشدد کوئی نئی بات نہیں ہے،‏ ایسا تو ہمیشہ سے ہی ہوتا آیا ہے۔‏ فرق صرف یہ ہے کہ آج‌کل اِس مسئلے پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔‏

کیا یہ اعتراض درست ہے؟‏ یہ سچ ہے کہ پچھلے کچھ سالوں سے اِس بات پر توجہ دلائی جا رہی ہے کہ گھریلو تشدد کرنا غلط ہے۔‏ لیکن کیا گھریلو تشدد کے واقعات میں کوئی کمی ہوئی ہے؟‏ جی‌نہیں۔‏ آج‌کل ایک دوسرے کے لئے محبت پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہے۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۳ کی پیشینگوئی پوری ہو رہی ہے؟‏ کیا واقعی خاندانوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت کم ہوتی جا رہی ہے؟‏

پاک صحیفوں کی پانچویں پیشینگوئی جو ہمارے زمانے میں پوری ہو رہی ہے،‏ وہ ہماری زمین کے متعلق ہے۔‏ آئیں،‏ اِس پر غور کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۷ پر عبارت]‏

‏”‏گھریلو تشدد ایسے سنگین جرائم میں سے ایک ہے جن کا لوگ ایک عرصے سے شکار بن رہے ہیں لیکن زیادہ‌تر لوگ پولیس میں رپورٹ نہیں کرتے۔‏ عموماً جب ایک عورت خود پر ہونے والے تشدد کی رپورٹ کرتی ہے تو اِس سے پہلے وہ ۳۵ بار اپنے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن چکی ہوتی ہے۔‏“‏—‏ویلز میں گھریلو تشدد کا شکار لوگوں کی مدد کرنے والے ادارے کی نمائندہ۔‏