مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۵.‏ زمین کی تباہی

۵.‏ زمین کی تباہی

۵.‏ زمین کی تباہی

‏’‏خدا زمین کے تباہ کرنے والوں کو تباہ کرے گا۔‏‘‏—‏مکاشفہ ۱۱:‏۱۸‏۔‏

● پیری،‏ نائیجریا کے گاؤں کپور میں رہتے ہیں۔‏ وہ کھجور کی چھال سے رس نکال کر اِس سے مے بناتے ہیں۔‏ لیکن دریائے نائیجر میں تیل کی بڑی مقدار بہنے کی وجہ سے اُن کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔‏ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اِس تیل کی وجہ سے ہماری جِلد خراب ہو رہی ہے،‏ ندی نالے آلودہ ہو رہے ہیں اور مچھلیاں مر رہی ہیں۔‏“‏ اُنہوں نے مزید کہا:‏ ”‏میرا روزگار ختم ہو گیا ہے۔‏“‏

اعدادوشمار سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ دُنیابھر کے سمندروں میں ہر سال ۶۵ لاکھ ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے۔‏ ایک اندازے کے مطابق اِس میں سے ۵۰ فیصد پلاسٹک ہوتا ہے جو فوراً گلتا نہیں بلکہ سینکڑوں سال تک سمندر میں موجود رہتا ہے۔‏ انسان نہ صرف زمین کو آلودہ کر رہے ہیں بلکہ اِس میں موجود قدرتی وسائل کو بھی بہت تیزی سے استعمال کر رہے ہیں۔‏ اِس وجہ سے اِن وسائل میں خطرناک حد تک کمی ہو رہی ہے۔‏ تحقیق کے مطابق انسان ایک سال میں قدرتی وسائل کی جتنی مقدار استعمال کرتا ہے اُتنی مقدار دوبارہ سے پیدا ہونے میں ایک سال پانچ مہینے لگتے ہیں۔‏ ایک اخبار میں لکھا گیا:‏ ”‏اگر دُنیا کی آبادی تیزی سے بڑھتی رہی اور قدرتی وسائل کا بےدریغ استعمال جاری رہا تو ۲۰۳۵ء تک ہمیں زمین جتنے ایک اَور سیارے کی ضرورت ہوگی۔‏“‏—‏آسٹریلیا کا اخبار سڈنی مارننگ ہیرلڈ۔‏

لوگ کیا اعتراض کرتے ہیں؟‏ انسان بہت ذہین ہیں۔‏ اِس لئے وہ اِن مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور زمین کو بچا سکتے ہیں۔‏

کیا یہ اعتراض درست ہے؟‏ بہت سے لوگوں اور اداروں نے ماحولیاتی مسائل پر توجہ دلانے کے حوالے سے کافی کام کِیا ہے۔‏ لیکن اِس کے باوجود زمین بہت تیزی سے آلودہ ہو رہی ہے۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا خدا کو اپنے وعدے کے مطابق زمین کو بچانے کے لئے کچھ کرنا چاہئے؟‏

اِن پانچ پیشینگوئیوں کے علاوہ پاک صحیفوں میں یہ پیشینگوئی بھی کی گئی ہے کہ آخری زمانے میں ایک ایسا کام کِیا جائے گا جس سے لوگوں کو ایک اچھے وقت کی اُمید ملے گی۔‏ آئیں اِس پیشینگوئی پر غور کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر عبارت]‏

‏”‏مجھے لگتا ہے کہ پہلے مَیں فردوس کے ایک ٹکڑے کا مالک تھا لیکن اب مَیں زہریلے مادوں سے پُر جگہ کا مالک ہوں۔‏“‏—‏یہ بات امریکی خلیجی ساحل کے کنارے رہنے والے ایرن ٹیمبر نے ۲۰۱۰ء میں خلیج میکسیکو میں تیل پھیلنے کے اثرات کے حوالے سے کہی۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر بکس]‏

کیا خدا ذمہ‌دار ہے؟‏

جیسا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ پاک صحیفوں میں ہمارے زمانے کے بُرے حالات کے بارے میں پیشینگوئیاں کی گئی ہیں۔‏ کیا اِس کا مطلب ہے کہ خدا اِن بُرے حالات کا ذمہ‌دار ہے؟‏ کیا خدا ہم پر مصیبتیں لاتا ہے؟‏ آپ کو اِن سوالوں کے جواب کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر ۱۱ میں مل سکتے ہیں۔‏ اِس کتاب کو یہوواہ کے گواہوں نے شائع کِیا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر کا حوالہ]‏

U.S. Coast Guard photo