مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بُرائی کی جڑ کیا ہے؟‏

بُرائی کی جڑ کیا ہے؟‏

بُرائی کی جڑ کیا ہے؟‏

اقوامِ‌متحدہ کی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا:‏ ”‏مَیں نے شیطان سے ہاتھ ملایا ہے۔‏“‏ اُنہوں نے ایسا کیوں کہا؟‏ کیونکہ جب ۱۹۹۴ء میں ملک روانڈا میں نسل‌کُشی ہو رہی تھی تو اقوامِ‌متحدہ کی فوج اِسے روکنے میں ناکام رہی۔‏ اُس وقت ہونے والی خونریزی کے بارے میں ایک پادری نے کہا:‏ ”‏اگر کوئی شخص شیطان کے وجود کا انکار کرتا ہے تو وہ میرے ساتھ روانڈا کی ایک اجتماعی قبر پر چلے۔‏“‏ کیا اِس طرح کے قتل‌وغارت کا ذمہ‌دار واقعی شیطان ہے؟‏

زیادہ‌تر لوگ یہ نہیں مانتے کہ ظلم‌وتشدد کے پیچھے کسی روحانی ہستی کا ہاتھ ہے۔‏ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اِس کی وجہ انسانوں کی بُری فطرت ہے۔‏ کئی لوگ سوچتے ہیں کہ امیر اور طاقتور اشخاص کا ایک خفیہ گروہ دُنیا کو چلا رہا ہے۔‏ اور اکثر لوگ دُنیا کے حکمرانوں کو ناانصافی اور تکلیفوں کا ذمہ‌دار ٹھہراتے ہیں۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ حالانکہ بُرائی،‏ دُکھ‌تکلیف اور ظلم‌وتشدد کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں پھر بھی اِن میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟‏ انسان اپنے ہاتھوں اپنی تباہی کا سامان کیوں کر رہا ہے؟‏ کیا اِس سب کے پیچھے کسی اَن‌دیکھی ہستی کا ہاتھ ہے؟‏ اصل میں اِس دُنیا کو کون چلا رہا ہے؟‏ اِس سوال کا جواب جاننے کے لئے صفحہ اُلٹیں اور اگلے مضمون کو پڑھیں۔‏