مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمیشہ کی زندگی کا ذریعہ

ہمیشہ کی زندگی کا ذریعہ

ہمیشہ کی زندگی کا ذریعہ

‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوؔع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔‏“‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

علم زندگی ہے۔‏ اِس بات کی حقیقت جاننے کے لئے ایک واقعے پر غور کریں جو نائیجر کے ملک میں پیش آیا۔‏ نوہو دس مہینے کا تھا جب وہ سخت بیمار پڑ گیا۔‏ اُس کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی۔‏ نوہو کی ماں اپنے علاقے میں لوگوں کو بنیادی طبی امداد دینے کا کام کرتی تھی۔‏ اِس لئے اُسے معلوم تھا کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہئے۔‏ اُس نے فوراً صاف پانی میں نمک اور چینی گھول کر نوہو کو پلایا۔‏ اقوامِ‌متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چونکہ نوہو کی ماں کو ”‏بنیادی طبی امداد کا علم تھا اور وہ فوراً اپنے علم کو کام میں لائی اِس لئے اُس کے بچے کی جان بچ گئی۔‏“‏

بائبل کا علم حاصل کرنے سے بھی زندگی ملتی ہے۔‏ اِس سلسلے میں موسیٰ نبی نے لکھا:‏ ’‏یہ تمہارے لئے بےسود نہیں بلکہ یہ تمہاری زندگانی ہے اور اِسی سے تمہاری عمر دراز ہوگی۔‏‘‏ (‏استثنا ۳۲:‏۴۷‏)‏ کیا بائبل کا علم حاصل کرنے سے واقعی ہماری عمر دراز ہو سکتی ہے؟‏ اِس سے ہمیں زندگی کیسے مل سکتی ہے؟‏

پچھلے پانچ مضامین سے ہم نے یہ سیکھا ہے کہ بائبل کی پیشین‌گوئیاں سچی ہیں،‏ یہ تاریخی اور سائنسی لحاظ سے درست ہے،‏ اِس کے تمام حصوں میں ہم‌آہنگی پائی جاتی ہے اور اِس میں دئے گئے مشورے ہر دَور کے لئے مفید ہیں۔‏ اِن تمام باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائبل واقعی ایک خاص کتاب ہے۔‏ اِس میں بتایا گیا ہے کہ انسان ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔‏ تو پھر کیوں نہ بائبل کا علم حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں۔‏

ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ آپ بائبل کا علم حاصل کریں۔‏ اِس علم کی بدولت آپ یہ سمجھ سکیں گے کہ آپ اب اور مستقبل میں خوشی اور ذہنی سکون کیسے پا سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ بائبل کا علم حاصل کرنے میں خوشی سے آپ کی مدد کریں گے۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر بکس/‏تصویر]‏

بائبل ایک خاص کتاب اِس لئے بھی ہے کیونکہ صرف یہی اِن اہم سوالوں کے جواب دیتی ہے:‏

‏• خدا نے انسان کو کیوں خلق کِیا؟‏

‏• لوگ مصیبتوں کے بوجھ تلے کیوں دبے ہوئے ہیں؟‏

‏• ہمارے جو عزیز مر چکے ہیں،‏ کیا وہ دوبارہ زندہ ہوں گے؟‏

آپ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں میں اِن سوالوں کے بائبل پر مبنی جواب حاصل کر سکتے ہیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏