مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

معجزوں کے متعلق مختلف خیالات

معجزوں کے متعلق مختلف خیالات

معجزوں کے متعلق مختلف خیالات

‏”‏معجزے نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ سائنسی اصولوں سے ٹکراتے ہیں۔‏“‏—‏آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس کے سابقہ پروفیسر،‏ رچرڈ ڈاکنز۔‏

‏”‏معجزوں پر ایمان رکھنے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔‏ اِن پر ایمان رکھنا کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔‏ اِن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا انسانوں سے محبت کرتا ہے اور اُن کی بھلائی کے لئے کام کرتا ہے۔‏“‏—‏فلسفے کے پروفیسر،‏ روبرٹ لارمر۔‏

اِن بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ معجزوں کے بارے میں لوگوں کی رائے میں زمین‌آسمان کا فرق ہے۔‏ لیکن آپ کی رائے کیا ہے؟‏ کیا آپ معجزوں پر ایمان رکھتے ہیں؟‏

آپ شاید یہ کہنے سے ہچکچائیں کہ ”‏ہاں،‏ مَیں معجزوں پر ایمان رکھتا ہوں۔‏“‏ آپ شاید محسوس کریں کہ اگر ”‏مَیں یہ اقرار کرتا ہوں تو اِس سے ظاہر ہوگا کہ مَیں ایک توہم‌پرست یا اَن‌پڑھ انسان ہوں۔‏“‏ بہت سے لوگ ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔‏

اِس کے برعکس شاید آپ یہ یقین رکھتے ہیں کہ معجزے واقعی ہوتے ہیں۔‏ آپ کا ایمان ہے کہ بائبل میں جن معجزوں کا ذکر کِیا گیا ہے،‏ وہ سچے ہیں۔‏ مثال کے طور پر شاید آپ یقین رکھتے ہیں کہ موسیٰ نبی نے بحرِقلزم کے دو حصے کر دئے تھے۔‏ آپ شاید یہ بھی مانتے ہیں کہ آج ہمارے زمانے میں معجزے ہوتے ہیں۔‏ معجزوں کے بارے میں لکھی گئی ایک کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ”‏مغربی ملکوں کے بہت سے لوگ معجزوں پر ایمان رکھتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر امریکہ کے ۷۵ فیصد لوگ اور برطانیہ کے ۳۸ فیصد لوگ معجزوں پر ایمان رکھتے ہیں۔‏“‏ مسیحیوں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی مانتے ہیں کہ معجزے واقعی ہوتے ہیں۔‏ اِس سلسلے میں انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا آف ورلڈ ریلیجنز میں لکھا ہے کہ ”‏تقریباً تمام مذاہب کے لوگ معجزوں پر ایمان رکھتے ہیں۔‏“‏

ہو سکتا ہے کہ آپ اُن لوگوں میں سے ہیں جو کہتے ہیں کہ ”‏مجھے پتہ نہیں کہ آیا معجزے ہوتے ہیں یا نہیں اور مجھے اِس سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا۔‏ میری زندگی میں تو کبھی کوئی معجزہ نہیں ہوا۔‏“‏ لیکن آپ کو اِس بات میں دلچسپی کیوں لینی چاہئے کہ معجزے ہوتے ہیں یا نہیں؟‏

اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔‏ فرض کریں کہ آپ کو ایک ایسی بیماری ہو گئی ہے جس کا کوئی علاج نہیں۔‏ لیکن پھر آپ کسی مشہور طبی رسالے میں ایک نئی دوائی کے بارے میں پڑھتے ہیں جس سے آپ کی بیماری ٹھیک ہو سکتی ہے۔‏ ایسی صورت میں کیا آپ اُس دوائی کے بارے میں مزید جاننے کے لئے کچھ وقت نہیں نکالیں گے؟‏ اِسی طرح بائبل میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ بہت جلد شاندار معجزے ہونے والے ہیں جن کا زمین کے ہر انسان پر گہرا اثر ہوگا۔‏ تو پھر کیا یہ اچھا نہیں ہوگا کہ آپ یہ جاننے کے لئے وقت نکالیں کہ یہ وعدہ قابلِ‌بھروسا ہے یا نہیں؟‏

مضامین کے اِس سلسلے میں ہم اُن معجزوں پر بات کریں گے جو مستقبل میں ہونے والے ہیں۔‏ لیکن اِس سے پہلے آئیں،‏ تین ایسے اعتراضات پر غور کریں جو لوگ اکثر معجزوں کے بارے میں اُٹھاتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر بکس]‏

معجزہ کیا ہے؟‏

معجزہ ایک ایسا واقعہ ہے جو قدرتی قوانین اور انسانی طاقت سے باہر ہوتا ہے اور لوگ مانتے ہیں کہ اِس کے پیچھے اکثر کسی ایسی ہستی کا ہاتھ ہوتا ہے جو انسان سے کہیں زیادہ افضل ہے۔‏