مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

معجزے جو جلد ہونے والے ہیں

معجزے جو جلد ہونے والے ہیں

معجزے جو جلد ہونے والے ہیں

فرض کریں کہ آپ کا کوئی پیچیدہ آپریشن ہونے والا ہے اور آپ کو پتہ چلتا ہے کہ جو سرجن یہ آپریشن کرنے والا ہے،‏ اُس نے ایسا آپریشن پہلے کبھی نہیں کِیا۔‏ آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟‏ یقیناً آپ بہت پریشان ہوں گے۔‏ اِس کے برعکس اگر یہ آپریشن کوئی ایسا سرجن کرنے والا ہے جو اِس طرح کے سینکڑوں کامیاب آپریشن کر چُکا ہے اور اپنے کام کا ماہر ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟‏ یقیناً آپ کو بھروسا ہوگا کہ آپ کا آپریشن بھی کامیاب رہے گا۔‏

جس طرح بعض سنگین بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے اُسی طرح اِس بدکار دُنیا کا علاج کرنے کے لئے بھی سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔‏ خدا نے اپنے پاک کلام میں وعدہ کِیا ہے کہ وہ اِس زمین کو پھر سے فردوس بنا دے گا۔‏ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ لیکن زمین کو فردوس بنانے سے پہلے ضروری ہے کہ اِس پر سے بدکار لوگوں کو کاٹ ڈالا جائے اور بُری حالتوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا جائے۔‏ (‏زبور ۳۷:‏۹-‏۱۱؛‏ امثال ۲:‏۲۱،‏ ۲۲؛‏ مکاشفہ ۲۱:‏۴،‏ ۵‏)‏ اِس کے لئے واقعی کسی معجزے کی ضرورت ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ مانتے ہیں کہ یہ بڑی تبدیلیاں بہت جلد ہونے والی ہیں۔‏ وہ ایسا کیوں مانتے ہیں؟‏ اِس کی وجہ یہ ہے کہ یہوواہ خدا نے جو معجزے کئے ہیں،‏ اُن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔‏ آئیں،‏ چھ معجزوں پر غور کریں جو بائبل میں درج ہیں۔‏ ہم دیکھیں گے کہ اِن معجزوں کا اُن وعدوں سے کیا تعلق ہے جو مستقبل کے متعلق کئے گئے ہیں۔‏

اُمید ہے کہ آپ اُن وعدوں کے بارے میں سیکھتے رہیں گے جو بائبل میں درج ہیں۔‏ جوں‌جوں اِن وعدوں پر آپ کا ایمان مضبوط ہوگا،‏ آپ کی یہ اُمید پکی ہوتی چلی جائے گی کہ ایک ایسا دَور آیا گا جب آپ خود یہوواہ خدا کے معجزوں سے فائدہ حاصل کریں گے۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر بکس/‏تصویریں]‏

معجزہ:‏

یسوع مسیح نے چند روٹیوں اور مچھلیوں سے ہزاروں لوگوں کا پیٹ بھرا۔‏—‏متی ۱۴:‏۱۳-‏۲۱؛‏ مرقس ۸:‏۱-‏۹؛‏ یوحنا ۶:‏۱-‏۱۴‏۔‏

وعدہ:‏

‏”‏تب زمین اپنی پیداوار دے گی،‏ اور خدا،‏ ہمارا خدا ہمیں برکت دے گا۔‏“‏‏—‏زبور ۶۷:‏۶‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

اِس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے؟‏

پھر کوئی کبھی بھوکے پیٹ نہیں سوئے گا۔‏

معجزہ:‏

یسوع مسیح نے اندھوں کی آنکھیں کھولیں۔‏—‏متی ۹:‏۲۷-‏۳۱؛‏ مرقس ۸:‏۲۲-‏۲۶‏۔‏

وعدہ:‏

‏”‏تب اندھوں کی آنکھیں بینا کی جائیں گی۔‏“‏‏—‏یسعیاہ ۳۵:‏۵‏،‏ کیتھولک ترجمہ۔‏

اِس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے؟‏

سب اندھے دیکھنے لگیں گے۔‏

معجزہ:‏

یسوع مسیح نے معذوروں کو تندرست کِیا۔‏—‏متی ۱۱:‏۵،‏ ۶؛‏ یوحنا ۵:‏۳-‏۹‏۔‏

وعدہ:‏

‏”‏لنگڑے ہرن کی مانند چوکڑیاں بھریں گے۔‏“‏‏—‏یسعیاہ ۳۵:‏۶‏۔‏

اِس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے؟‏

ہر قسم کی معذوری کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔‏

معجزہ:‏

یسوع مسیح نے بیماروں کو شفا بخشی۔‏—‏مرقس ۱:‏۳۲-‏۳۴؛‏ لوقا ۴:‏۴۰‏۔‏

وعدہ:‏

‏”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔‏“‏‏—‏یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏۔‏

اِس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے؟‏

ہر قسم کی بیماری کا نام‌ونشان مٹا دیا جائے گا۔‏ ہم ہر لحاظ سے صحت‌مند ہوں گے۔‏

معجزہ:‏

یسوع مسیح کے حکم سے آندھی اور طوفان تھم گئے۔‏—‏متی ۸:‏۲۳-‏۲۷؛‏ لوقا ۸:‏۲۲-‏۲۵‏۔‏

وعدہ:‏

‏”‏وہ گھر بنائیں گے اور اُن میں بسیں گے۔‏ وہ تاکستان لگائیں گے اور اُن کے میوے کھائیں گے۔‏ اُن کی محنت بےسود نہ ہوگی۔‏“‏‏—‏یسعیاہ ۶۵:‏۲۱،‏ ۲۳‏۔‏

‏”‏تُو بےخوف ہوگی اور دہشت سے دُور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قریب نہ آئے گی۔‏“‏‏—‏یسعیاہ ۵۴:‏۱۴‏۔‏

اِس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے؟‏

پھر کبھی کوئی قدرتی آفت نہیں آئے گی۔‏

معجزہ:‏

یسوع مسیح نے مُردوں کو زندہ کِیا تھا۔‏—‏متی ۹:‏۱۸-‏۲۶؛‏ لوقا ۷:‏۱۱-‏۱۷‏۔‏

وعدہ:‏

‏”‏جتنے قبروں میں ہیں .‏ .‏ .‏ نکلیں گے۔‏“‏‏—‏یوحنا ۵:‏۲۸،‏ ۲۹‏۔‏

اِس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے؟‏

ہمارے جو عزیز مر چکے ہیں،‏ اُنہیں زندہ کر دیا جائے گا۔‏