مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح بادشاہ کب بنے؟‏

یسوع مسیح بادشاہ کب بنے؟‏

پاک صحیفوں کی تعلیم

یسوع مسیح بادشاہ کب بنے؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔‏ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ خدا کے وعدے کے مطابق یسوع مسیح کو کون‌سی بادشاہت ملی؟‏

خدا نے وعدہ کِیا تھا کہ داؤد بادشاہ کی نسل سے ایک شخص آئے گا جو ہمیشہ تک حکومت کرے گا۔‏ یہ شخص یسوع مسیح تھے۔‏ اب وہ آسمان پر ہیں اور خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں۔‏‏—‏زبور ۸۹:‏۴؛‏ لوقا ۱:‏۳۲،‏ ۳۳ کو پڑھیں۔‏

جب داؤد نوجوان ہی تھے تو خدا نے اُنہیں اپنی قوم اسرائیل کا بادشاہ چن لیا۔‏ اُن کی موت کے بعد یہوواہ خدا نے اُن کے بیٹے سلیمان کو چنا۔‏ سلیمان اپنے باپ کی جگہ ”‏[‏یہوواہ]‏ کے تخت“‏ پر بیٹھے جو یروشلیم میں تھا۔‏ (‏۱-‏تواریخ ۲۸:‏۴،‏ ۵؛‏ ۲۹:‏۲۳‏)‏ شہر یروشلیم یہوواہ خدا کی حکمرانی کی علامت تھا۔‏ داؤد اور اُن کی نسل سے آنے والے بادشاہ یہوواہ خدا کے نمائندے تھے۔‏ حالانکہ سلیمان کے مرنے کے بعد بہت سے بادشاہوں نے یروشلیم سے حکومت کی لیکن اِن میں سے زیادہ‌تر یہوواہ خدا کے وفادار نہیں تھے۔‏ آخرکار یہوواہ خدا کے کہنے کے مطابق بابل کی فوجوں نے یروشلیم کو تباہ کر دیا اور جو بادشاہ اُس وقت حکمرانی کر رہا تھا،‏ اُسے تخت سے ہٹا دیا۔‏ یہ واقعہ ۶۰۷قبل‌ازمسیح میں پیش آیا۔‏ اُس وقت سے داؤد کی نسل سے کسی بادشاہ نے یروشلیم سے حکومت نہیں کی۔‏‏—‏حزقی‌ایل ۲۱:‏۲۷ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ کتنے عرصے تک زمین پر خدا کی حکمرانی نہیں تھی؟‏

یروشلیم کی تباہی کے کئی سال بعد یہوواہ خدا نے دانی‌ایل نبی کو بتایا کہ وہ ایک بادشاہ چنے گا جو آسمان سے حکمرانی کرے گا۔‏ یہ حکمرانی کتنے عرصے بعد شروع ہوئی؟‏‏—‏دانی‌ایل ۷:‏۱۳،‏ ۱۴ کو پڑھیں۔‏

دانی‌ایل نبی نے ایک بادشاہ کے خواب کا مطلب بتایا۔‏ اِس خواب میں خدا نے ایک بہت بڑے درخت کو کاٹنے کا حکم دیا جیسے اُس نے یروشلیم سے حکمرانی کا سلسلہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔‏ لیکن خدا نے کہا کہ درخت کی جڑوں کو زمین میں ہی رہنے دیا جائے تاکہ ”‏سات دَور“‏ گزرنے کے بعد یہ درخت دوبارہ بڑا ہو جائے۔‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے تین ’‏زمانے‘‏ یعنی دَور ۱۲۶۰ دن کے برابر ہیں۔‏ اِس حساب سے ”‏سات دَور“‏ ۲۵۲۰ دِنوں کے برابر ہیں۔‏ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۶،‏ ۱۴‏)‏ بائبل کی پیشین‌گوئیوں کا حساب لگانے کے لئے اکثر ایک دن ایک سال کے برابر گنا جاتا ہے۔‏ (‏گنتی ۱۴:‏۳۴‏)‏ لہٰذا ۲۵۲۰ سال تک زمین پر خدا کی حکمرانی کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔‏‏—‏دانی‌ایل ۴:‏۱۰-‏۱۷ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ یسوع مسیح کو بادشاہ کب بنایا گیا تھا؟‏

یروشلیم کی تباہی کے ٹھیک ۲۵۲۰ سال بعد ۱۹۱۴ء میں یسوع مسیح کو آسمان پر بادشاہ بنایا گیا۔‏ بادشاہ بننے کے فوراً بعد یسوع مسیح نے شیطان اور اُس کے ساتھیوں کو آسمان سے نکال دیا۔‏ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۷-‏۱۰‏)‏ اگرچہ ہم نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے تو نہیں دیکھا لیکن ہم اِس کے اثرات ضرور دیکھ سکتے ہیں۔‏ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۱۲‏)‏ سن ۱۹۱۴ء کے بعد سے دُنیا میں جو واقعات ہو رہے ہیں،‏ اُن سے ثابت ہوتا ہے کہ یسوع مسیح اِسی سن میں بادشاہ بنے تھے۔‏‏—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۰،‏ ۱۱،‏ ۳۱ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ یسوع مسیح کی حکمرانی آپ کے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے؟‏

یسوع مسیح کی حکمرانی کے بارے میں پاک کلام کی بہت سی پیشین‌گوئیاں پوری ہوئی ہیں۔‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خدا کے کلام پر بھروسا کر سکتے ہیں۔‏ جلد ہی بادشاہ یسوع مسیح انسانوں کو تمام دُکھ‌تکلیف سے نجات دیں گے۔‏‏—‏زبور ۷۲:‏۸،‏ ۱۲،‏ ۱۳؛‏ دانی‌ایل ۲:‏۴۴ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے صفحہ ۲۱۵-‏۲۱۸ کو دیکھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۱۲ پر چارٹ]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اکتوبر ۶۰۷ اکتوبر ۱۹۱۴

قبل‌ازمسیح عیسوی

← ۲۵۲۰ سال →

۱۰۰۰ قبل‌ازمسیح ۱ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۱۰۰۰ عیسوی ۲۰۰۰ عیسوی

← ۶۰۶ سال ۳ مہینے →← ۱۹۱۳ سال ۹ مہینے →

یروشلیم میں نیچے دئے گئے نمبروں کو جمع کریں:‏ یسوع مسیح کو

حکمرانی کا ۶۰۶ سال ۳ مہینے آسمان پر

سلسلہ ختم ہوا +۱۹۱۳ سال ۹ مہینے بادشاہ بنایا گیا

=۲۵۲۰ سال