مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عورتیں مشکلات کے بھنور میں

عورتیں مشکلات کے بھنور میں

عورتیں مشکلات کے بھنور میں

‏”‏جب مَیں عورتوں پر ہونے والے ظلم دیکھتی ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ کاش مَیں کبھی جوان نہ ہوں اور کبھی عورت نہ بنوں۔‏“‏ —‏پندرہ سالہ لڑکی زارہ کا یہ بیان جیو رسالے کے فرانسیسی ایڈیشن میں شائع ہوا۔‏

اِس صفحے کی بائیں جانب درج زارہ کی بات ایک تلخ حقیقت کو بےنقاب کرتی ہے۔‏ پوری دُنیا میں لڑکیاں اور عورتیں ظلم اور تشدد کا نشانہ بنتی ہیں اور اُنہیں مردوں سے کم‌تر سمجھا جاتا ہے۔‏ آئیں،‏ اِس سلسلے میں چند حقائق پر غور کریں۔‏

جنسی امتیاز۔‏ ایشیا میں زیادہ‌تر ماں‌باپ بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو ترجیح دیتے ہیں۔‏ سن ۲۰۱۱ء میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا میں مردوں کی نسبت عورتوں کی تعداد اُتنی نہیں جتنی کہ ہونی چاہئے۔‏ تقریباً ۱۳ کروڑ ۴۰ لاکھ عورتیں کم ہیں۔‏ اِس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سی لڑکیوں کو اسقاط حمل کے ذریعے ہلاک کر دیا جاتا ہے،‏ کچھ کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا ہے جبکہ بعض بچپن میں اچھی نگہداشت نہ ملنے کی وجہ سے مر جاتی ہیں۔‏

تعلیم۔‏ پوری دُنیا میں جو لوگ بالکل سکول نہیں گئے یا جو صرف چوتھی جماعت تک پڑھے ہوئے ہیں،‏ اُن میں سے ۷۰ فیصد عورتیں ہیں۔‏

جنسی زیادتی اور چھیڑچھاڑ۔‏ دو ارب ۶۰ کروڑ عورتیں ایسے ملکوں میں رہتی ہیں جہاں اگر شوہر اپنی بیوی سے جنسی زیادتی کرے تو اِسے جُرم خیال نہیں کِیا جاتا۔‏

طبی دیکھ بھال۔‏ ترقی‌پذیر ملکوں میں تقریباً ہر ۲ منٹ میں ایک عورت حمل کے دوران یا پھر زچگی کے دوران مناسب طبی دیکھ‌بھال نہ ملنے کی وجہ سے مر جاتی ہے۔‏

جائیداد کے حقوق۔‏ دُنیابھر میں جتنا بھی اناج پیدا ہوتا ہے،‏ اُس میں سے ۵۰ فیصد سے زیادہ اناج عورتوں کی محنت کا پھل ہوتا ہے۔‏ اِس کے باوجود بہت سے ملکوں میں عورتوں کو نہ تو جائیداد خریدنے کا حق دیا جاتا ہے اور نہ اُنہیں زمین کی وراثت میں کوئی حصہ ملتا ہے۔‏

عورتیں ایسے بنیادی حقوق سے محروم کیوں ہیں؟‏ بعض ملکوں میں مذہبی تعلیمات اور رسموں کی وجہ سے عورتوں پر ظلم اور تشدد کو فروغ ملتا ہے،‏ یہاں تک کہ اِسے جائز قرار دیا جاتا ہے۔‏ اِس سلسلے میں ایک فرانسیسی اخبار میں ایک ہندوستانی وکیل چندرا رامی چوپڑا کی یہ بات شائع ہوئی:‏ ”‏تمام مذہبی قوانین عورتوں سے اِمتیاز برتنے کی حمایت کرتے ہیں۔‏“‏

کیا آپ اِس وکیل کی بات سے متفق ہیں؟‏ کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ دوسری مذہبی کتابوں کی طرح بائبل میں بھی عورتوں کو کم‌تر سمجھنے کی تعلیم دی گئی ہے؟‏ بعض لوگوں کو بائبل کی کچھ آیتوں سے یہ تاثر ملتا ہے۔‏ اِس لئے آئیں،‏ اِس سوال پر غور کریں کہ کیا خدا واقعی عورتوں کی قدر کرتا ہے؟‏ اگرچہ بہت سے لوگ اِس معاملے پر بات کرتے ہوئے اکثر جذباتی ہو جاتے ہیں پھر بھی کُھلے ذہن کے ساتھ خدا کے کلام بائبل پر غور کرنے سے ہم اِس سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر کا حوالہ]‏

G.M.B. Akash/​Panos Pictures ©