ہمارے قارئین کے لئے
یہ رسالہ انگریزی زبان میں جولائی ۱۸۷۹ء سے شائع ہو رہا ہے۔ بدلتے زمانے کے ساتھساتھ اِس رسالے میں بھی بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ (اُوپر تصویروں کو دیکھیں۔) جیسا کہ آپ اِس شمارے سے دیکھ سکتے ہیں، مینارِنگہبانی میں اَور بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ یہ کونسی تبدیلیاں ہیں؟
اُن لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو معلومات کو آنلائن حاصل کرنا پسند کرتے ہیں۔ بس ایک کلک پر وہ ایسی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جو صرف انٹرنیٹ پر دستیاب ہوتی ہیں۔ بہت سی کتابیں، رسالے اور اخبار اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔
اِن باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے اپنی ویبسائٹ کو نئے سرے سے ترتیب دیا ہے تاکہ یہ زیادہ دلچسپ لگے اور استعمال میں آسان ہو۔ آپ ہماری ویبسائٹ پر ۴۳۰ سے زیادہ زبانوں میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ کچھ ایسے سلسلہ وار مضامین جو پہلے اِس رسالے میں شائع ہوتے تھے، جنوری ۲۰۱۳ء سے صرف www.pr418.com پر شائع ہوں گے۔ *
اِس سال سے ہم اُردو زبان میں مینارِنگہبانی کے دو شمارے شائع کریں گے: مطالعے کا شمارہ اور عوامی شمارہ۔ مطالعے کا شمارہ ۳۲ صفحات پر مشتمل ہوگا اور ہر ماہ شائع کِیا جائے گا۔ یہوواہ کے گواہ اِس شمارے کے ذریعے اپنے اجلاسوں پر پاک کلام کا مطالعہ کریں گے۔ عوامی شمارہ ۱۶ صفحات پر مشتمل ہوگا اور ہر تین ماہ بعد شائع کِیا جائے گا۔ فیالحال مینارِنگہبانی ۲۰۴ زبانوں میں شائع کِیا جا رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اِسے اَور بھی زبانوں میں شائع کریں۔
ہمیں اُمید ہے کہ اِن تبدیلیوں سے ہم اَور زیادہ لوگوں تک خدا کے کلام کا پیغام پہنچا سکیں گے۔ بہت سے لوگ پاک کلام کا احترام کرتے ہیں اور اِس کی تعلیمات کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اِن کے لئے چھاپی ہوئی کتابوں اور رسالوں اور آنلائن مضامین کے ذریعے دلچسپ معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔
ناشرین
^ پیراگراف 5 اِن میں سے کچھ مضامین یہ ہیں: ”نوجوانوں کے لئے“ جس کے ذریعے نوجوان پاک کلام کے بارے میں اپنا علم بڑھا سکتے ہیں؛ ”چھوٹے بچوں کے لئے“ جو تین سال اور اِس سے کمعمر بچوں کے لئے ہے۔