مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع:‏ موسیٰ نبی ہم سب کے لئے ایک عمدہ مثال

موسیٰ نبی کون تھے؟‏

موسیٰ نبی کون تھے؟‏

جب آپ موسیٰ کا نام سنتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟‏ شاید آپ کے ذہن میں یہ خیال آئے:‏

  • وہ بچہ جس کی ماں نے اُس کو ٹوکری میں چھپا کر دریائےنیل میں ڈال دیا۔‏

  • وہ لڑکا جو فرعون کی بیٹی کے گھر میں بڑی شان سے پلا بڑھا مگر یہ کبھی نہیں بھولا کہ وہ ایک اسرائیلی ہے۔‏

  • وہ آدمی جس نے مُلک مدیان میں ۴۰ سال تک بھیڑ بکریاں چرائیں۔‏

  • وہ آدمی جس نے جلتی ہوئی جھاڑی کے سامنے یہوواہ خدا سے بات کی۔‏ *

  • وہ آدمی جس نے بڑی دلیری سے فرعون سے کہا کہ وہ بنی‌اسرائیل کو غلامی سے آزاد کر دے۔‏

  • وہ آدمی جس نے خدا کے حکم سے یہ اعلان کِیا کہ مصریوں پر دس آفتیں آئیں گی کیونکہ فرعون نے سچے خدا کی توہین کی تھی۔‏

  • وہ آدمی جو بنی‌اسرائیل کو مُلک مصر سے نکال لے گیا۔‏

  • وہ آدمی جس کے ذریعے خدا نے بحرِقلزم کے دو حصے کئے۔‏

  • وہ آدمی جس نے بنی‌اسرائیل کو خدا کے دس حکم دئے۔‏

یہ سب باتیں موسیٰ کے ساتھ ہوئی تھیں۔‏ لہٰذا اِس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ مسیحی،‏ یہودی اور مسلمان خدا کے اِس وفادار بندے کی اِتنی عزت کرتے ہیں۔‏

بِلاشُبہ موسیٰ ایک ایسے نبی تھے جنہوں نے ’‏عظیم معجزے‘‏ کئے تھے۔‏ (‏استثنا ۳۴:‏۱۰-‏۱۲‏،‏ کیتھولک ترجمہ‏)‏ موسیٰ نے خدا کی قدرت سے بڑےبڑے کام کئے۔‏ لیکن وہ بھی ہمارے جیسے انسان تھے۔‏ دوسرے نبیوں کی طرح موسیٰ بھی ’‏ہمارے ہم‌طبیعت انسان تھے۔‏‘‏ (‏یعقوب ۵:‏۱۷‏)‏ موسیٰ کو بہت سی ایسی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا جن کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ مگر اُنہوں نے بڑی کامیابی سے اِن مشکلوں کا مقابلہ کِیا۔‏

وہ ایسا کیسے کر پائے؟‏ یہ جاننے کے لئے آئیں،‏ موسیٰ کی تین خوبیوں پر غور کریں اور یہ دیکھیں کہ ہم موسیٰ سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

^ پیراگراف 7 پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام یہوواہ ہے۔‏