مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Anna Moneymaker/Getty Images

چوکس رہیں!‏

سائنس‌دانوں نے تباہی کی علامتی گھڑی پر وقت کو کم کر دیا—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

سائنس‌دانوں نے تباہی کی علامتی گھڑی پر وقت کو کم کر دیا—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 24 جنوری 2023ء کو سائنس‌دانوں نے تباہی کی علامتی گھڑی a پر سوئیوں کو رات کے 12 بجے کے اَور قریب کر دیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ سائنس‌دانوں کے مطابق اِس زمین اور اِنسانوں کا خاتمہ اَور نزدیک آ گیا ہے۔‏

  •    ”‏یوکرین میں ہونے والی جنگ، نیوکلیئر ہتھیاروں سے حملے کے خطرے اور موسم میں ہونے والی خطرناک تبدیلیوں کی وجہ سے منگل کو تباہی کی علامتی گھڑی پر سوئیوں کو رات کے 12 بجے کے اِتنا قریب کر دیا گیا جتنا پہلے کبھی نہیں کِیا گیا جو کہ اِس بات کا اِشارہ ہے کہ اِنسان اپنی تباہی کے اَور قریب پہنچ گئے ہیں۔“‏—‏اےایف‌پی اِنٹرنیشنل ٹیکسٹ وائیر۔‏

  •    ”‏منگل کو سائنس‌دانوں نے بتایا کہ تباہی کی علامتی گھڑی پر سوئیوں کو اِتنا آگے کر دیا ہے کہ اب رات کے 12 بجنے میں صرف 90 سیکنڈ رہ گئے ہیں۔ اِنسان ہرمجِدّون کے اِتنا قریب پہلے کبھی نہیں پہنچے۔“‏—‏اےبی‌سی نیوز۔‏

  •    ”‏سائنس‌دانوں نے خبردار کِیا ہے کہ اب اِنسان اپنی تباہی کے پہلے سے بھی زیادہ قریب ہیں۔“‏—‏دی گارڈین۔‏

 کیا اِنسان اور ہماری زمین ختم ہونے والی ہے؟ کیا ہمیں مستقبل سے ڈرنا چاہیے؟ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

مستقبل میں کیا ہوگا؟‏

 پاک کلام کے مطابق ‏”‏زمین ہمیشہ قائم رہتی ہے“‏ اور اِنسان ‏”‏اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔“‏ (‏واعظ 1:‏4؛‏ زبور 37:‏29‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ اِنسان زمین کو تباہ نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ اِس کی ایسی حالت کریں گے کہ اِس پر زندہ رہنا مشکل ہو جائے۔‏

 لیکن پاک کلام میں خاتمے کا ذکر کِیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اِس میں لکھا ہے کہ ”‏دُنیا .‏.‏.‏ مٹ رہی ہے۔“‏—‏1-‏یوحنا 2:‏17‏۔‏

اچھی باتوں کی اُمید رکھیں

 خدا کا کلام ہماری مدد کر سکتا ہے کہ ہم دُنیا میں بڑھتی ہوئی مشکلوں کے باوجود اچھی باتوں کی اُمید رکھیں۔ مگر اِس حوالے سے خدا کا کلام ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟‏

  •    خدا کے کلام میں ایسے مشورے پائے جاتے ہیں جن سے ہمیں بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16، 17‏)‏ مثال کے طور پر مضمون ”‏ایک بہتر دُنیا اب دُور نہیں!‏‏“‏ کو پڑھیں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ خدا کا کلام ہماری مدد کیسے کرتا ہے تاکہ ہم زندگی کی مشکلوں کے باوجود اچھی باتوں کی اُمید رکھیں۔‏

  •    پاک کلام میں مستقبل کے بارے میں ایک ایسی اچھی اُمید دی گئی ہے جو ضرور پوری ہوگی۔ (‏رومیوں 15:‏4‏)‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب اور مستقبل میں کیا ہوگا‏۔ یہ باتیں جاننے کی وجہ سے ہم دُنیا کے بگڑتے حالات کے باوجود پُراُمید رہ سکتے ہیں۔‏

 ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو خدا کے کلام سے بھرپور فائدہ ہو۔ اِس لیے ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آج ہی ہم سے مُفت بائبل کورس شروع کریں۔‏

a ‏”‏تباہی کی علامتی گھڑی ایک ایسی گھڑی ہے جسے دُنیا بھر میں تسلیم کِیا جاتا ہے اور جس کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ہماری بنائی ہوئی خطرناک ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زمین اور اِنسانوں کی تباہی میں کتنا کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ یہ گھڑی ہمیں یہ بات یاد دِلا رہی ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ زمین پر سے اِنسانوں کا وجود ختم نہ ہو تو ہمیں ایسے مسئلوں کو حل کرنا ہوگا جن کی وجہ سے اِنسانوں کا وجود خطرے میں ہے۔“‏—‏بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس۔‏