مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Photo by Zhai Yujia/China News Service/VCG via Getty Images

چوکس رہیں!‏

تباہ کُن سیلاب—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

تباہ کُن سیلاب—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 پوری دُنیا میں تباہ کُن سیلابوں کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرا اِن خبروں پر غور کریں:‏

  •    ”‏پچھلے کچھ دنوں میں چین کے دارالحکومت میں بہت شدید بارشیں ہوئیں جنہوں نے کم سے کم 140 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہفتے سے لے کر بدھ تک یہاں 8.‏774 ملی‌میٹر (‏3.‏29 اِنچ)‏ بارش ہوئی جس نے پورے شہر کو ڈبو دیا ہے۔“‏—‏اےپی نیوز، 2 اگست 2023ء۔‏

  •    ”‏دوسرے دن یعنی جمعرات کو بھی سمندری طوفان کھنون کی وجہ سے جنوبی جاپان میں شدید بارشیں ہوئیں اور تیز ہوائیں چلیں جن کی وجہ سے کم سے کم دو لوگ ہلاک ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ اِس طوفان کی وجہ سے وسطی تائیوان جیسے پہاڑی علاقے میں 6.‏0 میٹر (‏2 فٹ)‏ تک بارش ہونے کا اِمکان ہے۔“‏—‏ڈوئچے ویلا، 3 اگست 2023ء۔‏

  •    ”‏ہفتے اور اِتوار کو [‏نوا سکوشیا میں]‏ آنے والے سیلاب کی وجہ اٹلانٹک کینیڈا میں ہونے والی وہ موسلادھار بارشیں ہیں جنہوں نے پچھلے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔“‏—‏بی‌بی سی نیوز، 24 جولائی 2024ء۔‏

 پاک کلام میں اِس طرح کے واقعات کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

‏”‏آخری زمانے“‏ کی نشانی

 خدا کے کلام سے پتہ چلتا ہے کہ ہم ایسے وقت میں رہ رہے ہیں جسے ”‏آخری زمانہ‏“‏ کہا گیا ہے۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏)‏ یسوع مسیح نے پیش‌گوئی کی تھی کہ ہم اِس زمانے میں ”‏ہول‌ناک منظر“‏ یعنی ڈرا دینے والے واقعات ہوتے دیکھیں گے۔ (‏لُوقا 21:‏11‏)‏ موسم کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔‏

اُمید کی کِرن

 پا ک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ آج‌کل ہونے والے اِتنے خوف‌ناک واقعات اِس بات کا ثبوت ہیں کہ بہت جلد سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے۔ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ ”‏جب آپ دیکھیں گے کہ یہ ساری باتیں ہو رہی ہیں تو جان لیں کہ خدا کی بادشاہت نزدیک ہے۔“‏—‏لُوقا 21:‏31؛‏ متی 24:‏3‏۔‏

 ہم آج‌کل جو واقعات ہوتے دیکھ رہے ہیں، اُن سے پتہ چلتا ہے کہ بہت جلد خدا کی بادشاہت کو تمام قدرتی طاقتوں پر اِختیار ہوگا جن میں آبی چکر بھی شامل ہے۔—‏ایوب 36:‏27، 28؛‏ زبور 107:‏29‏۔‏

 یہ جاننے کے لیے کہ خدا کی بادشاہت ماحولیاتی مسئلوں کو کیسے حل کرے گی، ویڈیو ‏”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏‏“‏ دیکھیں۔‏