مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Chris McGrath/Getty Images

خاص مہم

جنگیں—‏خدا کی بادشاہت اِن کے حوالے سے کیا کرے گی؟‏

جنگیں—‏خدا کی بادشاہت اِن کے حوالے سے کیا کرے گی؟‏

 پوری دُنیا میں جنگوں کی وجہ سے بہت زیادہ تباہی ہو رہی ہے اور لوگوں کو مشکلوں اور تکلیفوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ذرا اِن خبروں پر غور کریں:‏

  •    ”‏پچھلے 28 سالوں میں جنگوں کی وجہ سے اِتنے لوگ نہیں مرے جتنے صرف پچھلے ایک سال میں، خاص طور پر ایتھوپیا اور یوکرین کی جنگوں کی وجہ سے۔“‏—‏پیس ریسرچ اِنسٹی‌ٹیوٹ اوسلو، 7 جون 2023ء۔‏

  •    ”‏2022ء میں یوکرین میں ہونے والی جنگ میں شدت کے ساتھ ساتھ اَور طرح کی جھڑپوں میں بھی اِضافہ ہوا۔ پچھلے سال پوری دُنیا میں سیاست کی وجہ سے ہونے والی جھڑپوں میں 27 فیصد اِضافہ ہوا جس کی وجہ سے تقریباً 1 ارب 70 کروڑ لوگ متاثر ہوئے۔“‏—‏دی آرمڈ کانفلیکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پراجیکٹ، 8 فروری 2023ء۔‏

 پاک کلام میں جنگوں کے حوالے سے اُمید دی گئی ہے۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ ”‏آسمان کا خدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تاابد نیست نہ ہوگی۔“‏ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ اِس سلطنت یا حکومت کے ذریعے خدا ”‏پوری زمین سے جنگیں ختم“‏ کر دے گا۔—‏زبور 46:‏9‏، ترجمہ نئی دُنیا۔‏