مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

یوکرین میں جنگ کی وجہ سے دُنیا بھر میں خوراک کی کمی

یوکرین میں جنگ کی وجہ سے دُنیا بھر میں خوراک کی کمی

 19 مئی 2022ء کو اقوامِ‌متحدہ کی سلامتی کونسل کو 75 سے زیادہ اعلیٰ سرکاری افسروں سے ایک رپورٹ ملی۔ اِس رپورٹ میں اِن افسروں نے بتایا تھا کہ ”‏کورونا اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے پہلے ہی دُنیا بھر میں خوراک کی قلت ہو گئی ہے۔ لیکن اب یہ خطرہ ہے کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے خوراک کی قلت قحط میں بدل جائے گی۔“‏ اِس کے کچھ ہی وقت بعد ایک مشہور رسالے میں یہ بتایا گیا تھا:‏ ”‏یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پہلے ہی دُنیا میں بہت سے مسئلے کھڑے ہو گئے ہیں۔ لیکن آگے چل کر اَور بھی زیادہ لوگوں کو بھوکے پیٹ سونا پڑے گا۔“‏ (‏رسالہ، دی اِکونمسٹ‏)‏ بائبل میں پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ ہمارے زمانے میں خوراک کی کمی ہوگی۔ لیکن اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِس مسئلے کا سامنا کرتے وقت ہمیں ہمت کیوں نہیں ہارنی چاہیے۔‏

بائبل میں خوراک کی کمی کے بارے میں پیش‌گوئی

  •   یسوع مسیح نے پیش‌گوئی کی تھی کہ ”‏قومیں ایک دوسرے پر چڑھائی کریں گی اور سلطنتیں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی [‏اور]‏ جگہ جگہ قحط پڑیں گے۔“‏‏—‏متی 24:‏7‏۔‏

  •   مکاشفہ کی کتاب میں چار گُھڑسواروں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اِن میں سے ایک گُھڑسوار جنگ کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ اِس کے بعد جو گُھڑسوار آتا ہے، وہ قحط کی طرف اِشارہ کرتا ہے یعنی ایک ایسے وقت کی طرف جب لوگوں کے لیے خوراک حاصل کرنا بہت مشکل ہو جائے گا اور کھانے پینے کی چیزیں بہت مہنگی ہو جائیں گی۔ مکاشفہ 6 باب میں لکھا ہے:‏ ’‏دیکھو!‏ ایک کالا گھوڑا نکلا جس کے سوار کے ہاتھ میں ترازو تھا۔ اور مَیں نے سنا اور ایسا لگا جیسے ایک آواز کہہ رہی ہو کہ ”‎ایک سیر گندم کی قیمت ایک دینار [‏اور]‏ تین سیر جَو کی قیمت ایک دینار ‏.‏.‏.‏ کرو۔‎“‘‏—‏مکاشفہ 6:‏5، 6‏۔‏

 بائبل میں خوراک کی کمی کے بارے میں کی گئی پیش‌گوئیاں آج ہمارے زمانے میں پوری ہو رہی ہیں۔ بائبل میں ہمارے زمانے کو ’‏آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏)‏ ”‏آخری زمانے“‏ اور مکاشفہ کی کتاب میں بتائے گئے چار گُھڑسواروں کے بارے میں اَور جاننے کے لیے ویڈیو ‏”‏1914ء سے یہ دُنیا بدل گئی ہے‏“‏ کو دیکھیں اور مضمون ”‏چار گُھڑسوار آخر کون ہیں؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

پاک کلام ہماری مدد کیسے کر سکتا ہے؟‏

  • بائبل میں مسئلوں سے نمٹنے کے لیے بہت فائدہ‌مند مشورے دیے گئے ہیں۔ اِن مسئلوں میں کھانے پینے کی چیزوں کی بڑھتی قیمتیں، یہاں تک کہ خوراک کی کمی بھی شامل ہے۔‏

  • بائبل میں یہ اُمید بھی دی گئی ہے کہ آگے چل کر حالات بہتر ہو جائیں گے۔ اِس میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی“‏ اور سب کے پاس پیٹ بھر کھانا ہوگا۔ (‏زبور 72:‏16‏)‏ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے کہ بائبل میں مستقبل کے بارے میں کیا اُمید دی گئی ہے اور ہم اِس پر بھروسا کیوں رکھ سکتے ہیں، مضمون ”‏خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏