مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Ismail Sen/Anadolu Agency via Getty Images

چوکس رہیں!‏

تُرکیہ اور شام میں شدید زلزلوں نے تباہی مچا دی—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

تُرکیہ اور شام میں شدید زلزلوں نے تباہی مچا دی—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 سوموار، 6 فروری 2023ء کو تُرکیہ اور شام میں شدید زلزلوں نے تباہی مچا دی۔‏

  •    ”‏سوموار کو تُرکیہ اور شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک بہت بڑا زلزلہ آیا جس سے 3700 لوگ ہلاک ہو گئے۔ یہ زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اِن علاقوں میں شدید ٹھنڈ ہے۔ اِس ٹھنڈ کی وجہ سے زلزلے سے زخمی یا بے‌گھر ہو جانے والے ہزاروں لوگوں کی مشکلیں اَور بڑھ گئی ہیں اور زلزلے میں بچ جانے والے لوگوں کو تلاش کرنا بھی بہت مشکل ہو رہا ہے۔“‏—‏روئٹرز، 6 فروری 2023ء۔‏

 جب ہم اِس طرح کے افسوس‌ناک واقعات کی خبریں سنتے ہیں تو ہمیں بہت دُکھ ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں ہم یہوواہ سے مدد مانگ سکتے ہیں جو ”‏بڑی تسلی بخشتا ہے۔“‏ (‏2-‏کُرنتھیوں 1:‏3‏)‏ وہ ہمیں ’‏صحیفوں سے تسلی دیتا ہے تاکہ ہم اُمید حاصل کر سکیں۔‘‏—‏رومیوں 15:‏4‏۔‏

 پاک کلام میں سے پتہ چلتا ہے کہ .‏.‏.‏

  •    زلزلوں کے بارے میں پہلے سے کیا بتا دیا گیا تھا۔‏

  •    ہمیں تسلی اور اُمید کہاں سے مل سکتی ہے۔‏

  •    خدا کس طرح سے ہر طرح کے دُکھ اور تکلیف کو ختم کر دے گا۔‏

 یہ جاننے کے لیے کہ پاک کلام میں اِن موضوعات کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے، اِن مضامین کو پڑھیں:‏

a یہوواہ خدا کا ذاتی نام ہے۔—‏زبور 83:‏18‏۔‏