مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

سیاست کی وجہ سے لوگوں میں اِختلاف—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

سیاست کی وجہ سے لوگوں میں اِختلاف—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 پوری دُنیا میں لوگ سیاست کی وجہ سے بٹے ہوئے ہیں۔ 2022ء میں پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق ”‏19 ملکوں میں رہنے والے 65 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ اُن کے ملک کے اُن لوگوں میں سخت اِختلافات پائے جاتے ہیں جو الگ الگ سیاسی پارٹیوں کی حمایت کرتے ہیں۔“‏

 کیا آپ کے علاقے میں سیاست کی وجہ سے لوگ اَور زیادہ بٹتے جا رہے ہیں؟ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ کیا اِس کا کوئی حل ہے؟ دیکھیں کہ پاک کلام میں اِس بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏

عادتوں کی وجہ سے اِختلاف

 پاک کلام میں ہمارے زمانے کو’‏ آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے۔ اِس میں پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ اِس زمانے میں لوگوں کے اندر کچھ ایسی عادتیں ہوں گی جن کی وجہ سے اُن کے لیے متحد ہو کر رہنا ممکن نہیں ہوگا۔‏

  •    ’‏آخری زمانے میں مشکل وقت آئے گا کیونکہ لوگ خود غرض اور ضدی ہوں گے۔‘‏—‏2-‏تیم 3:‏1-‏3‏۔‏

 بہت سے لوگوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی حکومتیں اپنی عوام کے مسئلوں کو حل نہیں کر پا رہیں۔ الگ الگ رائے رکھنے کی وجہ سے لوگوں کے لیے مل کر مسئلوں کو حل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اِس طرح پاک کلام میں صدیوں پہلے لکھی گئی یہ بات پوری ہو رہی ہے:‏

  •    ”‏ایک شخص دوسرے پر حکومت کر کے اپنے اُوپر بلا لاتا ہے۔“‏—‏واعظ 8:‏9‏۔‏

 لیکن پاک کلام میں اِس کا حل بتایا گیا ہے۔ اِس میں ایک ایسی حکومت کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کا حکمران اُن تمام مسئلوں کو حل کر دے گا جن کی وجہ سے لوگوں کو دُکھوں اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‏

ایک بہترین حکمران

 پاک کلام میں ایک ایسے حکمران کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مشکلوں کو ختم کر دے گا۔ یہ حکمران یسوع مسیح ہیں۔ یسوع مسیح کے پاس اِن تمام مسئلوں کو حل کرنے کے لیے نہ صرف طاقت اور اِختیار ہے بلکہ اُن کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ زمین پر امن اور سلامتی قائم کریں۔‏

  •    ”‏اُس کے ایّام میں صادق برومند ہوں گے اور جب تک چاند قائم ہے خوب امن رہے گا۔“‏—‏زبور 72:‏7‏۔‏

  •    ”‏کُل قومیں اُس کی مطیع [‏یعنی تابع]‏ ہوں گی۔“‏—‏زبور 72:‏11‏۔‏

 یسوع مسیح ہی سب سے بہترین حکمران ہیں کیونکہ اُنہیں تمام اِنسانوں کی فکر ہے اور وہ اُن کی مدد کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر ایسے لوگوں کی جن کو نااِنصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏

  •    ”‏وہ محتاج کو جب وہ فریاد کرے اور غریب کو جس کا کوئی مددگار نہیں چھڑائے گا۔ وہ غریب اور محتاج پر ترس کھائے گا۔ اور محتاجوں کی جان کو بچائے گا۔ وہ فدیہ دے کر اُن کی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائے گا اور اُن کا خون اُس کی نظر میں بیش‌قیمت ہوگا۔“‏—‏زبور 72:‏12-‏14‏۔‏

 خدا کی بادشاہت کے بارے میں اَور جانیں جو کہ ایک آسمانی حکومت ہے اور جس کے بادشاہ یسوع مسیح ہیں۔ یہ بھی جانیں کہ آپ کو اِس حکومت سے کیا فائدے حاصل ہو سکتے ہیں اور آپ اِس کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں۔‏