مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

sinceLF/E+ via Getty Images

چوکس رہیں!‏

عام شہریوں کو کون بچائے گا؟—‏ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

عام شہریوں کو کون بچائے گا؟—‏ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 اقوامِ‌متحدہ کی رپورٹ کے مطابق:‏

  •    7 اکتوبر سے 23 اکتوبر 2023ء تک غزہ اور اِسرائیل کے تنازعے میں 6400 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 15 ہزار 200 لوگ زخمی ہوئے۔ اِن میں سے زیادہ‌تر لوگ عام شہری تھے۔ اِس کے علاوہ لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔‏

  •    24 ستمبر 2023ء تک روس اور یوکرین میں ہونے والی جنگ میں صرف یوکرین میں ہی 9701 عام شہری مارے گئے اور 17 ہزار 748 لوگ زخمی ہوئے۔‏

 پاک کلام میں اُن لوگوں کے لیے کیا اُمید دی گئی ہے جو جنگ سے متاثر ہوئے ہیں؟‏

پاک کلام کی اُمید

 بائبل میں پیش‌گوئی کی گئی ہے کہ خدا ’‏پوری زمین سے جنگیں ختم کرے گا۔‘‏ (‏زبور 46:‏9‏)‏ اُس نے آسمان پر اپنی حکومت یعنی بادشاہت قائم کی ہے جو زمین پر تمام اِنسانی حکومتوں کو ختم کر دے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ خدا اِس بادشاہت کے ذریعے تمام اِنسانوں کو مشکلوں سے نجات دِلائے گا۔‏

 دیکھیں کہ یسوع مسیح جو اِس حکومت کے بادشاہ ہیں، وہ کیا کریں گے:‏

  •    ”‏وہ اُن غریبوں کو بچائے گا جو مدد کی فریاد کرتے ہیں اور اُن کو بھی جو ادنیٰ ہیں اور جن کا کوئی مددگار نہیں ہے۔ وہ ادنیٰ اور غریب لوگوں پر ترس کھائے گا اور غریبوں کی جان بچائے گا۔ وہ اُنہیں ظلم‌وستم سے چھڑائے گا۔“‏— زبور 72:‏12-‏14‏۔‏

 خدا اپنی بادشاہت کے ذریعے اُس تمام دُکھ اور تکلیف کی بھرپائی کر دے گا جو لوگوں کو جنگوں اور ظلم‌وستم کی وجہ سے سہنی پڑی۔‏

  •    ”‏وہ اُن کے سارے آنسو پونچھ دے گا اور نہ موت رہے گی، نہ ماتم، نہ رونا، نہ درد۔ جو کچھ پہلے ہوتا تھا، وہ سب ختم ہو گیا۔“‏—‏مُکاشفہ 21:‏4‏۔‏

 جلد ہی خدا کی بادشاہت زمین پر بڑی تبدیلیاں لائے گی۔ پاک کلام میں پیش‌گوئی کی گئی تھی کہ ”‏جگہ جگہ لڑائیاں“‏ ہوں گی۔ (‏متی 24:‏6‏)‏ آج ہم اپنی آنکھوں سے یہ بات پوری ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اِن واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہم اِنسانی حکومتوں کے”‏آخری زمانے“‏ میں رہ رہے ہیں‏۔— 2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏۔‏