مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Manuel Reino Berengui/DeFodi Images via Getty Images

چوکس رہیں!‏

کیا ورلڈ کپ لوگوں کو متحد کر سکتا ہے؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

کیا ورلڈ کپ لوگوں کو متحد کر سکتا ہے؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 20 نومبر سے لے کر 18 دسمبر تک فٹ‌بال کا ورلڈ کپ ہوگا جسے تقریباً 5 ارب لوگ دیکھیں گے۔ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ اِس طرح کے میچوں کو مل کر دیکھنے سے نہ صرف لوگوں کا اِتحاد بڑھتا ہے بلکہ اِس کے اَور بھی بہت سے فائدے ہوتے ہیں۔‏

  •    ”‏کھیل دُنیا کو بدل سکتے ہیں۔ یہ لوگوں کے دلوں کو گرما دیتے ہیں۔ اِن میں لوگوں کو اِس طرح سے متحد کرنے کی طاقت ہے جیسی کسی اَور چیز میں نہیں ہے۔“‏—‏جنوبی افریقہ کے سابقہ صدر نیلسن منڈیلا۔‏

  •    ”‏فٹ‌بال لوگوں کو متحد کرتا ہے کیونکہ اِس سے لوگوں کو خوشی اور اُمید ملتی ہے؛ اُن میں ولولہ پیدا ہوتا ہے اور ایک دوسرے کے لیے محبت بھی۔ یہ اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ سب فٹ‌بال کو پسند کرتے ہیں۔“‏—‏ فیفا کے صدر جانی اینفانتینو۔‏ a

 کیا ورلڈ کپ یا کھیلوں کے ایسے موقعے پوری دُنیا پر واقعی اچھا اثر ڈال سکتے ہیں؟ کیا ایسا کچھ ہے جس کی وجہ سے پوری دُنیا میں امن اور اِتحاد قائم ہو سکتا ہے؟‏

کیا ورلڈ کپ لوگوں کو متحد کرتا ہے؟‏

 اِس سال فٹ‌بال کے ورلڈ کپ کی وجہ سے لوگوں میں کچھ معاشرتی اور سیاسی موضوعات کے حوالے سے بحث چھڑی ہوئی ہے جیسے کہ اِنسانی حقوق، نسلی تعصب اور اِس بارے میں کہ کچھ لوگ تو بہت امیر ہیں جبکہ کچھ کے پاس تو دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔‏

 لیکن بہت سے لوگ فٹ‌بال کو بس تفریح کے لیے دیکھتے ہیں۔ مگر ورلڈ کپ جیسے موقعے بھی لوگوں میں ایسا اِتحاد پیدا نہیں کر سکتے جو ہمیشہ تک قائم رہے۔ اِس کی بجائے دیکھا گیا ہے کہ ایسے موقعوں کی وجہ سے لوگ بٹ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بہت بُرا سلوک کرتے ہیں۔ اُن کے کاموں کو دیکھ کر صاف نظر آتا ہے کہ ہم اُس زمانے میں رہ رہے ہیں جسے پاک کلام میں ’‏ آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے۔—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏۔‏

دُنیا میں اِتحاد ضرور قائم ہوگا

 پاک کلام میں اُمید دی گئی ہے کہ پوری دُنیا متحد ہو کر رہے گی۔ اِس میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ ایک ایسی حکومت قائم ہوگی جس میں سب لوگ متحد ہوں گے۔ یہ ایک آسمانی حکومت ہوگی جسے پاک کلام میں ”‏خدا کی بادشاہت‏“‏ کہا گیا ہے۔—‏لُوقا 4:‏43؛‏ متی 6:‏10‏۔‏

 اِس بادشاہت کے بادشاہ یسوع مسیح ہیں جو پوری زمین پر امن ضرور قائم کریں گے۔ پاک کلام میں لکھا ہے:‏

  •    ”‏جب تک چاند قائم ہے خوب امن رہے گا۔“‏—‏زبور 72:‏7‏۔‏

  •    ”‏وہ محتاج کو جب وہ فریاد کرے .‏.‏.‏ چھڑائے گا۔ .‏.‏.‏ وہ .‏.‏.‏ اُن کی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائے گا۔“‏—‏زبور 72:‏12،‏ 14‏۔‏

 آج بھی یسوع مسیح کی تعلیمات کی وجہ سے 239 ملکوں میں لاکھوں لوگ متحد ہیں۔ اُنہوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنے دل سے نفرت کو نکال دیا ہے اور وہ سب پیار اور محبت سے رہتے ہیں۔ اِس بارے میں مزید جاننے کے لیے اِس ویڈیو کو دیکھیں:‏ ”‏حقیقی محبت کی نفرت پر مکمل فتح—‏مگر کب؟‏‏“‏

a فیفا:‏ فٹ‌بال ایسوسی ایشن کی بین‌الاقوامی گورننگ باڈی۔‏