مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ilbusca/E+ via Getty Images

چوکس رہیں!‏

لوگ امن اور سلامتی سے کیوں نہیں رہ سکتے؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

لوگ امن اور سلامتی سے کیوں نہیں رہ سکتے؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 دُنیا بھر کے حکمران اور بین‌الاقوامی تنظیمیں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی امن قائم نہیں کر پائیں۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اب تک کبھی اِتنے فسادات اور جنگیں نہیں ہوئیں جتنی آج ہو رہی ہیں۔ دُنیا کی ایک چوتھائی آبادی یعنی تقریباً 2 ارب لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں لڑائیاں اور جنگیں ہوتی رہتی ہیں۔‏

 لیکن اِنسان امن قائم کرنے میں نا کام کیوں رہے ہیں؟ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

تین وجوہات جن کی وجہ سے اِنسان امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں

  1.  1.‏ لوگوں کی سوچ ایسی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسروں کے ساتھ امن سے رہنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ پاک کلام میں پہلے سے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ہمارے زمانے میں ”‏لوگ خود غرض، پیسے سے پیار کرنے والے، شیخی مارنے والے، مغرور،.‏.‏.‏ بے‌وفا،.‏.‏.‏ ضدی،.‏.‏.‏ بے‌ضبط، وحشی،.‏.‏.‏ ہٹ‌دھرم اور گھمنڈی ہوں گے۔“‏—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏2-‏4‏۔‏

  2.  2.‏ اِنسانوں میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ خود یا باقی اِنسانوں کے ساتھ مل کر اپنے مسئلوں کو حل کر سکیں۔ وہ ایسا صرف اپنے خالق یہوواہ a کی مدد سے ہی کر سکتے ہیں۔ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ”‏اِنسان اپنی روِش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا۔“‏—‏یرمیاہ 10:‏23‏۔‏

  3.  3.‏ اِس دُنیا کو شیطان چلا رہا ہے جو بہت طاقت‌ور اور بُرا ہے اور وہ ”‏ساری دُنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔“‏ (‏مُکاشفہ 12:‏9‏)‏ جب تک ”‏پوری دُنیا شیطان کے قبضے میں ہے“‏ تب تک لڑائیاں اور جنگیں ختم نہیں ہو سکتیں۔—‏1-‏یوحنا 5:‏19‏۔‏

زمین پر امن کون قائم کرے گا؟‏

 پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر اِنسان نہیں بلکہ صرف خدا ہی امن قائم کر سکتا ہے۔‏

  •   ”‏مَیں تمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہوں [‏یہوواہ]‏ فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمید بخشوں۔“‏—‏یرمیاہ 29:‏11‏۔‏

 خدا اپنے وعدے کو کیسے پورا کرے گا؟ ”‏خدا جو امن کا سرچشمہ ہے، جلد ہی شیطان کو .‏.‏.‏ پیروں تلے کچلوا دے گا۔“‏ (‏رومیوں 16:‏20‏)‏ آسمان پر خدا کی حکومت قائم ہے جسے بائبل میں ”‏خدا کی بادشاہت“‏ کہا گیا ہے۔ (‏لُوقا 4:‏43‏)‏ خدا اِس بادشاہت کے ذریعے زمین پر امن قائم کرے گا۔ یسوع مسیح اِس بادشاہت کے بادشاہ طور پر لوگوں کو سکھائیں گے کہ اُنہیں امن سے کیسے رہنا ہے۔—‏یسعیاہ 9:‏6، 7‏۔‏

a یہوواہ خدا کا ذاتی نام ہے۔—‏زبور 83:‏18‏۔‏