مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

TheCrimsonMonkey/E+ via Getty Images

خاص مہم

ماحولیاتی آلودگی—‏خدا کی بادشاہت اِس حوالے سے کیا کرے گی؟‏

ماحولیاتی آلودگی—‏خدا کی بادشاہت اِس حوالے سے کیا کرے گی؟‏

 ‏”‏ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اِنسانوں کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے اور شہروں اور باقی جان‌داروں کو جن خطروں کا سامنا ہے،‏ اُن میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے۔‏ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پہلے سے زیادہ شدید اور خطرناک طوفان آ رہے ہیں جن کی وجہ سے پوری دُنیا میں لوگوں کے گھر اور روزگار کے ذریعے تباہ ہو رہے ہیں۔‏ سمندروں کا درجۂ‌حرارت خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ ہو سکتا ہے کہ بہت سے سمندری جانوروں کی قسمیں ختم ہو جائیں۔“‏—‏اِنگر اینڈرسن،‏ اقوامِ‌متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوامِ‌متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر،‏ 25 جولائی 2023ء۔‏

 کیا حکومتیں پوری زمین کو نقصان پہنچانے والے اِن مسئلوں کو حل کرنے کے لیے متحد ہو پائیں گی؟ کیا وہ اِن مسئلوں کا کوئی پکا حل نکالنے کے قابل ہیں؟‏

 خدا کے کلام میں ایک ایسی حکومت کے بارے میں بتایا گیا ہے جو تمام ماحولیاتی مسئلوں کو حل کر سکتی ہے اور وہ ایسا کرے گی بھی۔‏ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”‏آسمان کا خدا ایک سلطنت برپا کرے گا“‏ یعنی وہ ایک حکومت قائم کرے گی جو کہ پوری زمین پر حکمرانی کرے گی اور اِس کے تمام مسئلوں کو حل کر دے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ اِس حکومت کے تحت کوئی بھی اِنسان نہ تو کسی دوسرے اِنسان کو اور نہ ہی زمین کو کوئی ’‏ضرر [‏یعنی نقصان]‏ پہنچائے گا۔‘‏—‏یسعیاہ 11:‏9‏۔‏