مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Kim Steele/The Image Bank via Getty Images

خاص مہم

پیسے کی تنگی—‏خدا کی بادشاہت اِس حوالے سے کیا کرے گی؟‏

پیسے کی تنگی—‏خدا کی بادشاہت اِس حوالے سے کیا کرے گی؟‏

 پوری دُنیا میں بہت سے لوگوں کے لیے پیسے کی تنگی کی وجہ سے گزربسر کرنا بہت مشکل ہے اور اُن کی یہ مشکل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔‏

  •    ایک حالیہ عالمی رپورٹ a کے مطابق لوگوں کی ”‏ماہانہ آمدنی بہت کم ہو گئی ہے۔“‏ اِس رپورٹ میں خبردار کِیا گیا ہے کہ اگر اِس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی قدم نہ اُٹھایا گیا تو ”‏غربت اَور بڑھ جائے گی“‏ اور ”‏بہت سے لوگوں کے لیے اپنی بنیادی ضرورتیں پوری کرنا اَور بھی مشکل ہو جائے گا۔“‏

 کیا حکومتیں اِس قابل ہیں کہ وہ اِس مسئلے کو حل کر سکیں یا اِس میں کسی حد تک کمی لا سکیں؟‏

 پاک کلام میں ایک ایسی حکومت کے بارے میں بتایا گیا ہے جو پیسے کی تنگی کے مسئلے کو حل کر سکتی اور امیری اور غریبی کے فرق کو مٹا سکتی ہے اور وہ ایسا کرے گی بھی۔ اِس میں لکھا ہے کہ ”‏آسمان کا خدا ایک سلطنت برپا کرے گا۔“‏ یہ ایک حکومت پوری دُنیا پر حکمرانی کرے گی اور اِس کے پورے اِنتظام کو چلائے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ اِس حکومت میں کوئی بھی شخص نظرانداز نہیں ہوگا اور ہر ایک کا خیال رکھا جائے گا۔ (‏زبور 9:‏18‏)‏ خدا کی بادشاہت میں رہنے والوں کی ہر ضرورت پوری ہوگی اور وہ خوش رہیں گے۔ سب لوگوں کو اُن کی محنت کا اجر ملے گا۔—‏یسعیاہ 65:‏21، 22‏۔‏

a اِنٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن گلوبل ویج رپورٹ 2022ء-‏2023ء