مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائیں طرف:‏ سمندری طوفان ایان، فلوریڈا، ریاستہائے متحدہ امریکہ، ستمبر 2022ء (‎Sean Rayford/Getty Images‎)؛ درمیان میں:‏ ایک ماں اپنے بیٹے کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑ کر جا رہی ہے، دونیتسک، یوکرین، جولائی 2022ء (‎Alex Chan Tsz Yuk/SOPA Images/LightRocket via Getty Images‎)؛ دائیں طرف:‏ بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا کورونا کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، بیجنگ، چین، اپریل 2022ء (‎Kevin Frayer/Getty Images‎)‏

چوکس رہیں!‏

2022ء:‏ مصیبتوں اور آفتوں کا سال—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

2022ء:‏ مصیبتوں اور آفتوں کا سال—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 2022ء میں ہمیں لگاتار جنگوں، معاشی مسائل اور قدرتی آفتوں کے بارے میں خبریں سننے کو ملتی رہیں۔ اور بہت سے لوگوں کو پیسے کی تنگی کا سامنا کرنا پڑا۔ صرف بائبل میں ہی بتایا گیا ہے کہ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے۔‏

2022ء میں ہونے والے واقعات سے کیا پتہ چلتا ہے؟‏

 پچھلے سال میں ہونے والے واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم اُس زمانے میں رہ رہے ہیں جسے پاک کلام میں ’‏آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏)‏ آخری زمانہ 1914ء میں شروع ہوا۔ دیکھیں کہ آج‌کل جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بالکل اُن پیش‌گوئیوں کے مطابق ہے جو ہمارے زمانے کے بارے میں کی گئی تھیں‏۔‏

 ‏’‏جنگیں۔‘‏‏—‏متی 24:‏6‏، اُردو جیو ورشن۔‏

  •    ”‏2022ء میں دوبارہ سے یورپ میں جنگ کا خوف۔“‏ a

 مضمون ”‏روس کا یوکرین پر حملہ‏“‏ کو پڑھیں۔‏

 ‏”‏قحط [‏خوراک کی کمی]‏۔“‏‏—‏متی 24:‏7‏۔‏

  •    ”‏2022ء:‏ خوراک کی شدید کمی کا سال۔“‏ b

 ‏”‏وبائیں۔“‏‏—‏لُوقا 21:‏11‏۔‏

  •    ”‏پولیو کے کیس دوبارہ بڑھ رہے ہیں، مانکی پاکس تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا کی وبا کی وجہ سے بہت سا جانی نقصان ہو رہا ہے۔ اِس سب سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بیماریاں کتنی خطرناک ہیں اور اِنسان اِن کے سامنے کتنا بے‌بس ہے۔“‏ c

 مضمون ”‏کورونا کی وجہ سے 60 لاکھ لوگوں کی موت‏“‏ کو پڑھیں۔‏

 ‏”‏ہول‌ناک منظر۔“‏‏—‏لُوقا 21:‏11‏۔‏

  •    ”‏اِس سال شدید گرمی اور قحط پڑا، بہت سے جنگلات میں آگ لگی اور سیلاب آئے۔ 2022ء کی گرمیوں میں شدید موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت سی قدرتی آفتیں آئیں جن کی وجہ سے بہت تباہی مچی، لاکھوں لوگوں کی جان چلی گئی اور کروڑوں لوگ بے‌گھر ہو گئے۔“‏ d

 مضمون ”‏پوری دُنیا میں گرمی کی شدت میں اِضافہ‏“‏ کو پڑھیں۔‏

 ‏”‏فساد۔“‏‏—‏لُوقا 21:‏9‏۔‏

  •    ”‏لوگ معاشی مسائل کی وجہ سے بہت پریشان ہیں خاص طور پر مہنگائی کی وجہ سے۔ اِس لیے اِن مسائل کی وجہ سے 2022ء میں احتجاجوں کی تعداد بہت بڑھ گئی۔“‏ e

 مضمون ”‏دُنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی‏“‏ کو پڑھیں۔‏

اگلے سال کیا ہوگا؟‏

 ہم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا کہ 2023ء میں کیا ہوگا۔ لیکن ہم اِتنا ضرور جانتے ہیں کہ بہت جلد خدا کی بادشاہت جو کہ آسمان پر قائم ہے‏، زمین پر بہت بڑی بڑی تبدیلیاں لائے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ یہ حکومت اِنسانوں کے تمام مسئلوں کو حل کر دے گی اور پھر زمین پر خدا کی مرضی پوری ہوگی۔—‏متی 6:‏9، 10‏۔‏

 ہم چاہتے ہیں کہ آپ یسوع کے اِس مشورے پر عمل کریں کہ ”‏چوکس رہیں“‏ اور دیکھیں کہ کس طرح دُنیا میں ہونے والے واقعات سے پاک کلام میں لکھی پیش‌گوئیاں پوری ہو رہی ہیں۔ (‏مرقس 13:‏37‏)‏ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آج پاک کلام آپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے اور یہ آپ کو اور آپ کے گھرانے کو مستقبل کے بارے میں حقیقی اُمید کیسے دے سکتا ہے تو ہم سے رابطہ کریں‏۔‏

a اے پی نیوز میں 8 دسمبر 2022ء کو جلِ لالیس کا مضمون:‏ 2022 Was Year the Horror of War Returned to Europe

b عالمی غذائی پروگرام، A Global Food Crises

c صحت کے متعلق ایک ویب‌سائٹ، جاما ہیلتھ فارم میں 22 ستمبر 2022ء کو لارنس گاسٹن کا مضمون:‏ Living in an Age of Pandemics—From COVID-19 to Monkeypox, Polio, and Disease X

d Earth.Org پر 24 اکتوبر 2022ء کو مارٹینا اِگینی کا مضمون:‏ ?2022 What‎’s Behind the Record-Breaking Extreme Weather Events of Summer

e ملکوں کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کرنے والا ایک اِدارہ ، کارنیگی انڈوومنٹ برائے بین الاقوامی امن کی ویب‌سائٹ پر 8 دسمبر 2022ء کو تھامس کاروتھر اور بینجمن فیلڈمن کا مضمون:‏ 2022 Economic Anger Dominated Global Protests in