مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Surasak Suwanmake/Moment via Getty Images

چوکس رہیں!‏

2023ء میں دُنیا بھر میں گرمی کی لہر—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

2023ء میں دُنیا بھر میں گرمی کی لہر—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 اِس سال دُنیا بھر میں اِتنی شدید گرمی پڑ رہی ہے کہ اِس نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور لوگوں کو اِس شدید گرمی کی وجہ سے اَور بہت سی قدرتی آفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرا اِن خبروں پر غور کریں:‏

  •    ”‏اِس سال جون میں جھلسا دینے والی گرمی نے پچھلے 174 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔“‏—‏امریکہ میں موسم اور ماحول کا جائزہ لینے والا اِدارہ، 13 جولائی 2023ء۔‏

  •    ”‏اِٹلی، سپین، فرانس، جرمنی اور پولینڈ میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے، یہاں تک کہ سسلی اور ساردینیا کے جزیروں پر درجۂ‌حرارت 48 ڈگری سینٹی‌گریڈ تک پہنچنے کا اِمکان ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ یورپ میں گرمی کی اب تک کی سب سے شدید لہر ہوگی۔“‏—‏یورپین سپیس ایجنسی، 13 جولائی 2023ء۔‏

  •    ”‏جس طرح سے زمین پر گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، اُس سے لگتا ہے کہ اَور شدید بارشیں ہوں گی جن کی وجہ سے پہلے سے بھی بڑے سیلاب آئیں گے۔“‏—‏سٹیفان اُولن‌بروک، ورلڈ میٹیرولوجیکل آرگنائزیشن کی ایک شاخ کے ڈائریکٹر، 17 جولائی 2023ء۔‏

 جب آپ خبروں میں سنتے ہیں کہ گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے تو کیا آپ پریشان ہو جاتے ہیں؟ پاک کلام میں اِس اہم موضوع کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏

کیا بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے پاک کلام کی پیش‌گوئی پوری ہو رہی ہے؟‏

 جی ہاں۔ پوری دُنیا میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے پاک کلام کی وہ پیش‌گوئیاں پوری ہو رہی ہیں جو ہمارے زمانے کے بارے میں کی گئی تھیں۔ مثال کے طور پر یسوع مسیح نے پیش‌گوئی کی تھی کہ ہم ”‏ہول‌ناک“‏ یعنی ڈرا دینے والے منظر دیکھیں گے۔ (‏لُوقا 21:‏11‏)‏ پوری دُنیا میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ڈر ہے کہ اِنسان زمین کو تباہ کر دیں گے۔‏

کیا اِنسان زمین کو تباہ کر دیں گے؟‏

 نہیں۔ خدا نے زمین کو اِس لیے بنایا ہے تاکہ اِنسان اِس پر ہمیشہ تک رہیں۔ وہ اِنسانوں کو اِس زمین کو تباہ کرنے نہیں دے گا۔ (‏زبور 115:‏16؛‏ واعظ 1:‏4‏)‏ دراصل اُس نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ’‏اُن کو تباہ کر دے گا جو زمین کو تباہ کر رہے ہیں۔‘‏—‏مُکاشفہ 11:‏18‏۔‏

 پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ خدا میں زمین کے ماحولیاتی نظام کو نہ صرف بچانے کی طاقت ہے بلکہ وہ اِسے بچائے گا بھی۔‏

  •    ”‏[‏خدا]‏ طوفانی ہوا کو روک دیتا ہے، سمندر کی لہریں خاموش ہو جاتی ہیں۔“‏ (‏زبور 107:‏29‏، ترجمہ نئی دُنیا‏)‏ خدا قدرتی طاقتوں کو قابو میں رکھ سکتا ہے۔ وہ ماحول کو پہنچنے والے اُس نقصان کو ٹھیک کر سکتا ہے جس کی وجہ سے آج اِنسانوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‏

  •    ”‏تُو زمین کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ تُو اِسے خوب پھل‌دار اور نہایت زرخیز بناتا ہے۔“‏ (‏زبور 65:‏9‏، ترجمہ نئی دُنیا‏)‏ خدا اِس زمین کو فردوس بنا دے گا۔‏

 بائبل کے اِس وعدے کے بارے میں جاننے کے لیے کہ زمین پر ماحول اچھا ہو جائے گا، مضمون ”‏نئی دُنیا قریب ہے!‏‏“‏ کو دیکھیں۔‏