مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 1

یہوواہ کی صفات

یہوواہ کی صفات

‏(‏مکاشفہ 4:‏11‏)‏

  1. 1.‏ یہوواہ خدا، ہماری چٹان

    دست‌کاری تیری یہ زمین و آسمان

    ہے مالک تُو لامحدود قدرت کا

    ستائش کے لائق تُو، اَے خدا

  2. 2.‏ اِنصاف پر ہے قائم حکومت تیری

    تُو صادق اور نیک، رحم‌دل، سچا بھی

    سرچشمہ تُو دانش‌مندی کا ہے

    یہ تیرا کلام دِکھاتا ہے

  3. 3.‏ محبت اور پیار یہی تیری ذات

    ہیں کیا ہی کمال تیری اعلیٰ صفات

    تعریف ہم دل سے کریں گے تیری

    کہ جان جائیں نام تیرا سبھی