مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 144

اِس اُمید کو تھام لیں

اِس اُمید کو تھام لیں

‏(‏2-‏کُرنتھیوں 4:‏18‏)‏

  1. 1.‏ اِک دن سارے اندھے دیکھیں گے

    اُس وقت سارے بہرے سنیں گے

    مُردے زندہ کیے جائیں گے

    سب لوگ سکون سے بسیں گے

    دھرتی دے گی پوری پیداوار

    سماں واقعی ہوگا خوش گوار

     

    ہم یہ سارے معجزے دیکھیں گے

    گر ہم یہ اُمید تھام لیں گے

  2. 2.‏ خطرناک تب جانور نہ ہوں گے

    بھیڑ اور بھیڑیا مل کر بیٹھیں گے

    ببر شیر پھر بھوسا کھائے گا

    شِیرخوار اُس سے نہ ڈرے گا

    دُکھ اور درد کا نام مٹ جائے گا

    تب خدا سب آنسو پونچھ دے گا

     

    ہم یہ سارے معجزے دیکھیں گے

    گر ہم یہ اُمید تھام لیں گے

‏(‏یسع 11:‏6-‏9؛‏ 35:‏5-‏7؛‏ یوح 11:‏24 کو بھی دیکھیں۔)‏