مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 4

یہوواہ میرا چوپان ہے

یہوواہ میرا چوپان ہے

‏(‏زبور 23‏)‏

  1. 1.‏ یہوواہ میرا چوپان ہے

    مَیں اُس کے ساتھ چلوں گا

    ہر خواہش میری وہ جانتا ہے

    خیال رکھتا ہے میرا

    ہر روز چراتا ہے مجھ کو

    شاداب چراگاہوں میں

    بڑے پیار سے مجھ کو لے چلتا ہے

    سکون بھری راہوں میں

    ہاں، پیار سے مجھ کو لے چلتا ہے

    سکون بھری راہوں میں

  2. 2.‏ تُو تازہ دم کرتا مجھ کو

    دِکھاتا ہے تُو نیک راہ

    ہمیشہ اِس پر رہوں گا مَیں

    کہ نام ہو بلند تیرا

    جب گہرے سائے ہوں ہر سُو

    مَیں خوف‌زدہ نہ ہوں گا

    تُو محافظ ہے میرا صبح و شام

    قریبی دوست تُو میرا

    محافظ ہے میرا صبح و شام

    قریبی دوست تُو میرا

  3. 3.‏ یہوواہ، میرا چوپان تُو

    مَیں چلوں گا تیرے ساتھ

    سکون اور طاقت تُو دیتا ہے

    اور بھرتا ہے میرے ہاتھ

    ہے تجھ پہ کامل بھروسا

    تُو پروردگار میرا

    گلّہ‌بانی تُو میری کر سدا

    ہے یہی میری دُعا

    پاسبانی تُو میری کر سدا

    ہے یہی میری دُعا

‏(‏زبور 28:‏9؛‏ 80:‏1 کو بھی دیکھیں۔)‏