گیت نمبر 40
کون آپ کا مالک ہے؟
(رومیوں 14:8)
-
1. کون آپ کا مالک ہے؟
آپ رب کس کو مانتے ہیں؟
حقیقت میں مالک وہی ہے
آپ جس کو سجدہ کرتے ہیں
ہم بن سکتے نہیں
دو مالکوں کے غلام
سو فیصلہ کریں کہ کس کے بنیں
دیں کس کو پہلا مقام
-
2. کون آپ کا مالک ہے؟
آپ رب کس کو مانتے ہیں؟
ہاں، سچا خدا بس ایک ہی ہے
اور باقی سارے جھوٹے ہیں
آپ دیں گے کس کا ساتھ؟
یہوواہ یا قیصر کا؟
سو فیصلہ کریں کہ کس کے بنیں
اور کس سے کریں وفا
-
3. کون میرا مالک ہے؟
مَیں رب کس کو مانتا ہوں؟
یہوواہ ہی میرا مالک ہے
مَیں اُس کی خدمت کرتا ہوں
خدا نے دے دیا
مسیح کو میرے لیے
کروں گا مَیں اپنا وعدہ پورا
جیوں گا اُس کے لیے
(یشو 24:15؛ زبور 116:14، 18؛ 2-تیم 2:19 کو بھی دیکھیں۔)