مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 52

ہم یہوواہ کے ہیں

ہم یہوواہ کے ہیں

‏(‏عبرانیوں 10:‏7،‏ 9‏)‏

  1. 1.‏ کائنات ہے یاہ کی دست‌کاری

    ہر کام اُس کا شان‌دار

    خدا کے ہیں زمین، آسمان

    اِنسان اور سب جان‌دار

    یہ زندگی اُس کی دین ہے

    سو کریں حمد اُس کی

    یہ فرض ہے ہمارا کہ کریں

    سدا اُس کی بندگی

  2. 2.‏ بپتسمہ یسوع نے لیا

    دریائے اُردن میں

    وقف کِیا خود کو اُنہوں نے

    یہوواہ کے لیے

    آسمانی باپ کے ہمیشہ

    فرمانبردار رہے

    خدا کے عزیز فرزند وہ تھے

    وفا کی مثال بنے

  3. 3.‏ وقف کی ہے زندگی ہم نے

    اَے باپ، تیرے لیے

    رب، تُو نے بیٹا بخشا ہے

    اِنسانوں کے لیے

    سو چلیں گے دل و جان سے

    ہم تیری مرضی پہ

    خواہ جئیں یا مریں، ہم اب سے

    ہمیشہ تیرے ہوں گے

‏(‏متی 16:‏24؛‏ مر 8:‏34؛‏ لُو 9:‏23 کو بھی دیکھیں۔)‏