مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر ۳

‏”‏خدا محبت ہے“‏

‏”‏خدا محبت ہے“‏

‏(‏۱-‏یو‌حنا ۴:‏۷، ۸‏)‏

۱.‏ ذات خدا کی ہے محبت

کریں ہم محبت بھی

یہ ہے سب سے بڑا حکم

یہ ہے راہِ زندگی

یسو‌ع کی بےلو‌ث محبت

تھی نمایاں دن او‌ر رات

ہم اُس کی مثال پر چلیں

حاصل ہو‌ں گی یو‌ں برکات

۲.‏ ہم محبت کرنا چاہتے

پر یہ ہے نہیں آساں

مدد کرتا ہے یہو‌و‌اہ

جانتا کہ ہم ہیں انساں

ہم محبت کرنا سیکھیں

یہ ہماری ہے پہچاں

ہے محبت پاک او‌ر بےغرض

صابر ہے او‌ر مہرباں

۳.‏ دل میں نہ بسائیں خفگی

ہو‌ں معاف کرنے کو تیار

نقش ہو‌ں دل پہ رب کی باتیں

تو ہم کریں سب سے پیار

اِس میں ہے ہماری بہتری

فائدہ ہے ہمیشہ تک

پس پڑو‌سی او‌ر خدا سے

دل سے تُو محبت رکھ