گیت نمبر ۳۰
خدا کی بادشاہت کا خیرمقدم کرو
(مکاشفہ ۱۱:۱۵)
۱. دیکھو یہوواہ کا راج، یسوع کو مل گیا تاج
اُس کو خدا نے بنایا بادشاہ
مل کر ہم خوشی کریں، یسوع کی پیروی کریں
دل سے ہم شکر کریں باپ یہوواہ کا
کیا کرے گا ہمارا بادشاہ؟
خوشی سے دامن بھرے گا
کیا کرے گی اُس کی بادشاہی؟
راستی زمیں پہ لائے گی
اَے یہوواہ، کُل کائنات کا
تُو ہی حاکم ہے سدا
۲. یسوع نے لی ہے تلوار، جنگ لڑنے کو ہے تیار
جلد وہ اِس دُنیا کو زیر کرے گا
یہ خبر ہر ایک کو دو کہ جان بچا سکیں وہ
اور فوراً ساتھ دیں وہ خدا کے بادشاہ کا
کیا کرے گا ہمارا بادشاہ؟
خوشی سے دامن بھرے گا
کیا کرے گی اُس کی بادشاہی؟
راستی زمیں پہ لائے گی
اَے یہوواہ، کُل کائنات کا
تُو ہی حاکم ہے سدا
۳. ہم کرتے ہیں یسوع کا خیرمقدم دل سے بارہا
ہم رب کے بادشاہ کو کرتے تسلیم
یاہ کے حضور جمع ہو، دن رات عبادت کرو
ہر پل یہوواہ اور مسیح کی ہو تعظیم
کیا کرے گا ہمارا بادشاہ؟
خوشی سے دامن بھرے گا
کیا کرے گی اُس کی بادشاہی؟
راستی زمیں پہ لائے گی
اَے یہوواہ، کُل کائنات کا
تُو ہی حاکم ہے سدا
(۲-سمو ۷:۲۲؛ دان ۲:۴۴؛ مکا ۷:۱۵ کو بھی دیکھیں۔)