گیت نمبر ۷
ہم یہوواہ کے ہیں
(عبرانیوں ۱۰:۷، ۹)
۱. یہوواہ کی ہے دستکاری
کائنات جو ہے شاندار
اُسی کے ہیں زمیں، آسماں
انساں اور سب جاندار
وجود دیا اُس نے ہم کو
سو کریں حمد اُس کی
فرض ہے یہ ہمارا کہ کریں
سدا اُس کی بندگی
۲. بپتسمہ یسوع نے لیا
دریائے یردن میں
وقف کِیا یسوع نے خود کو
یہوواہ کے لئے
ہمیشہ تابع رہا وہ
خدا یہوواہ کا
خدا کا عزیز فرزند وہ تھا
وفا کی مثال بنا
۳. اَے باپ، ہم وقف خود کو کرتے
دل سے تیرے لئے
رب، تُو نے بیٹا بخش دیا
انسانوں کے لئے
اِس بندوبست کے لئے ہم
احسانمند ہیں دل سے
خواہ جئیں یا مریں، ہم اب سے
ہمیشہ رہیں تیرے
(متی ۱۶:۲۴؛ مر ۸:۳۴؛ لو ۹:۲۳ کو بھی دیکھیں۔)