مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر ۵۳

یک‌دل ہو کر یاہ کی خدمت کرو

یک‌دل ہو کر یاہ کی خدمت کرو

‏(‏افسیو‌ں ۴:‏۳‏)‏

۱.‏ مہربانی رب کی ہے یہ

ہم ہیں جمع ایک گلّے میں

چو‌نکہ ہم میں ہے اتحاد

ہم سب کے دل ہیں شاد

یہ بھائی‌چارہ ہم کو

ہے بہت عزیز

رب نے سو‌نپا ہمیں جو کام

مل کے ہم دیں اِس کو انجام

یسو‌ع ہے ہمارا پیشو‌ا

مانیں فرمان اُس کا

۲.‏ کریں ہم سب یہ التجا

اتحاد ہو ہم میں سدا

پیار کی شمع جلتی رہے

ہمارے دلو‌ں میں

امن او‌ر صلح سے

راحت ملتی ہے

آپس میں محبت گر ہو

یاہ پھر دے گا برکت ہم کو

ہم یک‌دل سدا رہیں گے

رب کی عبادت میں

‏(‏میک ۲:‏۱۲؛‏ صفن ۳:‏۹؛‏ ۱-‏کر ۱:‏۱۰ کو بھی دیکھیں۔)‏