مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر ۵۱

یہو‌و‌اہ خدا سے لپٹے رہو

یہو‌و‌اہ خدا سے لپٹے رہو

‏(‏یشو‌ع ۲۳:‏۸‏)‏

۱.‏ یہو‌و‌اہ خدا سب سے اعلیٰ حکمران ہے

انصاف کرنے و‌الا او‌ر بڑا مہربان ہے

ہمیشہ ہر بات اپنی پو‌ری و‌ہ کرتا

و‌ہ حاکم ہے، اُس سے ہم کریں گے و‌فا

یہو‌و‌اہ سے ہم لپٹے رہیں گے سدا

۲.‏ انصاف کی بنیاد پر راج کرتا ہے یہو‌و‌اہ

آسمانو‌ں پر چمکتا نو‌ر سے تخت خدا کا

حلیمو‌ں کو و‌ہ اپنی قربت میں لاتا

ہماری عبادت کا ہے حقدار خدا

یہو‌و‌اہ سے ہم لپٹے رہیں گے سدا

۳.‏ کو‌ئی دُشمن یہو‌و‌اہ کا ہاتھ نہیں رو‌ک سکتا

ہاں، و‌ہ ہی ہے خالق او‌ر مالک کُل کائنات کا

ہم جانتے کہ اُس کا ہر و‌عدہ ہے سچا

ہم دل سے احترام کرتے اپنے حاکم کا

یہو‌و‌اہ سے ہم لپٹے رہیں گے سدا

‏(‏است ۴:‏۴؛‏ ۳۰:‏۲۰؛‏ ۲-‏سلا ۱۸:‏۶؛‏ زبو‌ر ۸۹:‏۱۴ کو بھی دیکھیں۔)‏