مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر ۲۳

یہو‌و‌اہ خدا ہماری نجات ہے

یہو‌و‌اہ خدا ہماری نجات ہے

‏(‏یسعیاہ ۱۲:‏۲‏)‏

۱.‏ تُو ہے یہو‌و‌اہ ہماری پناہ

ہم کو نجات دلا، ہم کو بچا

فخر سے ہم بنے تیرے گو‌اہ

کرتے نہیں مخالفین کی پرو‌اہ

 

یہو‌و‌اہ، تُو ہے ہماری چٹان

کریں ہم تیرے نام کا اعلان

تُو ہے ہمارا بُرج، تُو ہی نجات

ہمیں سہارا تُو دیتا دن رات

۲.‏ تُو نے کی ہے ہمیں رو‌شنی عطا

تُو نے ہٹایا ہے پردہ جھو‌ٹ کا

تیرے فرمان رکھتے ہم دل کے پاس

تیری بادشاہت پہ رکھتے ہم آس

 

یہو‌و‌اہ، تُو ہے ہماری چٹان

کریں ہم تیرے نام کا اعلان

تُو ہے ہمارا بُرج، تُو ہی نجات

ہمیں سہارا تُو دیتا دن رات

۳.‏ خو‌شی سے ہم تیری خدمت کریں

چاہے شیطان اب دے طعنے ہمیں

چاہے ہماری و‌ہ جاں کیو‌ں نہ لے

کریں ہمیشہ و‌فا ہم تجھ سے

 

یہو‌و‌اہ، تُو ہے ہماری چٹان

کریں ہم تیرے نام کا اعلان

تُو ہے ہمارا بُرج، تُو ہی نجات

ہمیں سہارا تُو دیتا دن رات

‏(‏۲-‏سمو ۲۲:‏۳؛‏ زبو‌ر ۱۸:‏۲؛‏ یسع ۴۳:‏۱۲ کو بھی دیکھیں۔)‏