اُنہیں کرسمس سے بھی بہتر موقعے مل گئے
اُنہیں کرسمس سے بھی بہتر موقعے مل گئے
لاکھوں مسیحیوں نے یہ فیصلہ کِیا ہے کہ وہ کرسمس نہیں منائیں گے۔ وہ اپنے اِس فیصلے کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ کیا کرسمس نہ منانے سے اُنہیں یہ لگتا ہے کہ اُن کی زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے؟ کیا اُن کے بچوں کو یہ لگتا ہے کہ اُنہیں کسی خوشی سے محروم رکھا جا رہا ہے؟ آئیں، دیکھیں کہ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ اِس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔
● یسوع مسیح کی یاد میں:”جب مَیں یہوواہ کی گواہ نہیں تھی تو مَیں بس ایک دو بار ہی چرچ جاتی تھی، وہ بھی صرف کرسمس یا ایسٹر کے موقعے پر۔ اور وہاں جا کر بھی مَیں یسوع مسیح کے بارے میں نہیں سوچتی تھی۔ اب مَیں کرسمس نہیں مناتی اور ہفتے میں دو بار گواہوں کی عبادتوں پر جاتی ہوں۔ اِتنا ہی نہیں، اب تو مَیں دوسروں کو یہ سکھاتی ہوں کہ بائبل میں یسوع مسیح کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے!“—ایو، آسٹریلیا۔
● وہ خوشی جو دوسروں کے لیے کچھ کرنے سے ملتی ہے:”مجھے اُس وقت بڑی خوشی ملتی ہے جب دوسرے مجھے اُس وقت تحفہ دیتے ہیں جب مَیں نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔ مجھے سرپرائز بہت اچھے لگتے ہیں۔ مجھے دوسروں کے لیے کارڈ بنانا یا تصویریں پینٹ کرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ اِس سے اُن کو بہت خوشی ملتی ہے اور مجھے بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔“—رُوبن، شمالی آئرلینڈ۔
● ضرورت کے وقت دوسروں کی مدد کرنا:”ہمیں اپنے بیمار دوستوں کے لیے کھانا بنانا بہت اچھا لگتا ہے۔ کبھی کبھار ہم اُنہیں خوش کرنے کے لیے پھول لے جاتے ہیں تو کبھی کیک لے جاتے اور کبھی کوئی چھوٹا سا تحفہ۔ ایسا کرنے سے ہمیں بڑی خوشی ملتی ہے کیونکہ ہم سال میں کسی بھی وقت اُن سے مل سکتے ہیں۔“—ایملی، آسٹریلیا۔
● رشتےداروں کے ساتھ وقت گزارنا:”جب ہم سب رشتےدار ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ہمارے بچوں کو اپنے ماموں مامیوں، چاچے چاچیوں، نانا نانی، دادا دادی اور کزنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم سال میں صرف کسی خاص تاریخ پر ہی ایسا نہیں کرتے۔ ہم کسی بھی وقت اپنے رشتےداروں سے ملنے چلے جاتے ہیں اور اُنہیں پتہ ہوتا ہے کہ ہم اِس لیے اُن سے ملنے آئے ہیں کیونکہ ہم اُن سے محبت کرتے ہیں۔“—وینڈی، جزائر کیمین۔
● آراموسکون:”کرسمس کا مہینہ اِتنا مصروف ہوتا ہے کہ کم ہی لوگ یہ سوچتے ہیں کہ آرام کرنا کتنا ضروری ہے۔لیکن اب چونکہ مَیں نے پاک کلام سے یہ سیکھ لیا ہے کہ خدا نے اِنسانوں کو کیا کچھ دینے کا وعدہ کِیا ہے اِس لیے مَیں مطمئن ہوں۔ اب مَیں جانتی ہوں کہ میرے بچوں کا مستقبل خوشیوں بھرا ہوگا۔“—سینڈرا، سپین۔
[صفحہ نمبر 9 پر تصویر]
ایو
[صفحہ نمبر 9 پر تصویر]
رُوبن
[صفحہ نمبر 9 پر تصویر]
ایملی
[صفحہ نمبر 9 پر تصویر]
وینڈی
[صفحہ نمبر 9 پر تصویر]
سینڈرا