مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حاضرین کے لیے معلومات

حاضرین کے لیے معلومات

خاص اِجلاس

بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول:‏ ایسے پہل‌کار جن کی عمر 23 سے 65 سال تک ہے اور جو یہوواہ خدا کی خدمت میں اَور بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں،‏ اُنہیں اِتوار کی دوپہر کو ہونے والے اِجلاس پر آنے کی دعوت دی جاتی ہے جہاں وہ بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول سے تربیت پانے کے لیے فارم لے سکتے ہیں۔‏ اِس اِجلاس کے وقت اور جگہ کا اِعلان کر دیا جائے گا۔‏

حاضرین کے لیے معلومات

حاضرباش:‏ حاضرباش آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‏ جب وہ آپ کو پارکنگ یا سیٹیں رکھنے کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہیں یا پھر آپ سے آنے جانے والے راستوں پر کھڑے نہ رہنے کی درخواست کرتے ہیں تو برائےمہربانی اُن کے ساتھ تعاون کریں۔‏

بپتسمہ:‏ بپتسمے کے اُمیدواروں کے لیے سٹیج کے سامنے والی سیٹیں رکھی جائیں گی۔‏ اُمیدواروں کو ہفتے کی صبح بپتسمے کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اِن مخصوص سیٹوں پر بیٹھنا چاہیے۔‏ ہر ایک کو اپنا تولیہ اور موزوں لباس ساتھ لانا چاہیے۔‏

عطیات:‏ اِجتماع پر سیٹوں،‏ لاؤڈسپیکروں،‏ ویڈیو دِکھانے کے سامان اور دوسری سہولتوں کا اِنتظام کِیا گیا ہے تاکہ آپ پورے پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکیں اور یہوواہ خدا کے زیادہ قریب جا سکیں۔‏ آپ کے رضاکارانہ عطیات سے اِن سہولتوں کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں اور ہمارے عالم‌گیر کام کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔‏ مختلف جگہوں پر عطیات کے لیے ڈبے رکھے گئے ہیں۔‏ آپ کے تمام عطیات کی بڑی قدر کی جاتی ہے۔‏ گورننگ باڈی آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے کہ آپ عطیات کے ذریعے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں۔‏

اِبتدائی طبّی اِمداد کا شعبہ:‏ یاد رکھیں کہ یہ شعبہ صرف ہنگامی صورتحال کے لیے ہے۔‏

گم‌شُدہ چیزوں کا شعبہ:‏ گم‌شُدہ چیزوں کو اِس شعبے کے سپرد کِیا جانا چاہیے۔‏ اگر آپ کی کوئی چیز گم ہو جاتی ہے تو اِس شعبے سے رابطہ کریں۔‏ والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کو بھی اِسی شعبے میں پہنچائیں۔‏ برائےمہربانی اپنے بچوں کا دھیان رکھیں اور اُنہیں اپنے ساتھ رکھیں تاکہ غیرضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔‏

سیٹوں کا اِنتخاب:‏ دوسروں کا لحاظ رکھیں۔‏ یاد رکھیں کہ آپ صرف اپنے گھر والوں اور اُن لوگوں کے لیے سیٹیں رکھ سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہیں یا جن کے ساتھ آپ بائبل کورس کر رہے ہیں۔‏ برائےمہربانی اپنے اِردگِرد کی سیٹوں پر چیزیں نہ رکھیں۔‏

رضاکارانہ خدمت کا شعبہ:‏ اگر آپ اِجتماع پر کیے جانے والے مختلف کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں تو برائےمہربانی اِس شعبے سے رابطہ کریں۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی