سبق 10
یسوع مسیح—خدا اور ماںباپ کا کہنا ماننے والا بیٹا
کیا آپ کو کبھیکبھی اپنے امیابو کا کہنا ماننا مشکل لگتا ہے؟— کبھیکبھی ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ یسوع مسیح ہمیشہ یہوواہ خدا اور اپنے امیابو کا کہنا مانتے تھے؟— آئیں، یسوع مسیح کے بارے میں ایک کہانی پڑھتے ہیں۔ اِس کہانی سے آپ سیکھیں گے کہ آپ اُس وقت بھی اپنے امیابو کا کہنا مان سکتے ہیں جب آپ کو ایسا کرنا مشکل لگتا ہے۔
زمین پر آنے سے پہلے یسوع مسیح اپنے باپ یہوواہ کے ساتھ آسمان پر رہتے تھے۔ لیکن پھر یسوع مسیح زمین پر آئے۔ اور یہاں بھی اُن کے امیابو تھے۔ اُن کے ابو کا نام یوسف تھا اور امی کا نام مریم تھا۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یوسف اور مریم، یسوع مسیح کے امیابو کیسے بنے؟—
یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کی زندگی کو مریم کے پیٹ میں ڈال دیا۔ یہ ایک معجزہ تھا۔ یسوع مسیح، مریم کے پیٹ میں پلنے لگے جس طرح ہر بچہ اپنی ماں کے پیٹ میں پلتا ہے۔ پھر نو مہینے کے بعد یسوع مسیح پیدا ہوئے۔ اِس طرح یوسف اور مریم، یسوع مسیح کے امیابو بنے۔
جب یسوع مسیح بارہ سال کے تھے تو اُنہوں نے ایک کام کِیا جس سے پتہ چلا کہ وہ یہوواہ خدا سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ایک دفعہ یسوع مسیح اپنے امیابو اور رشتےداروں کے ساتھ عید منانے کے لیے یروشلیم گئے۔ اِس عید کو عیدِفسح کہتے ہیں۔ عید کے بعد جب یوسف اور مریم گھر واپس جا رہے تھے تو اُنہوں نے دیکھا کہ یسوع مسیح اُن کے ساتھ نہیں ہیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یسوع مسیح کہاں تھے؟—
یسوع مسیح ہیکل میں کیوں تھے؟
یوسف اور مریم جلدی سے یروشلیم واپس گئے۔ اُنہوں نے یسوع مسیح کو ہر جگہ ڈھونڈا۔ لیکن یسوع مسیح کہیں بھی نہیں ملے۔ اِس وجہ سے یوسف اور مریم بہت پریشان ہو گئے۔ لیکن پھر تین دن کے بعد یسوع مسیح مل گئے۔ وہ ہیکل میں تھے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یسوع مسیح ہیکل میں کیوں تھے؟— کیونکہ ہیکل میں وہ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھ سکتے تھے۔ یسوع مسیح یہوواہ خدا سے بہت پیار کرتے تھے۔ وہ سیکھنا چاہتے تھے کہ وہ یہوواہ خدا کو کیسے خوش کر سکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے ساری زندگی خدا کا کہنا مانا۔ اُنہوں نے اُس وقت بھی یہوواہ خدا کا کہنا مانا جب اُن کو ایسا کرنا مشکل لگا اور اُن کو بہت تکلیف سہنی پڑی۔ کیا یسوع مسیح نے یوسف اور مریم کا بھی کہنا مانا؟— جی۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے امیابو کا کہنا مانتے تھے۔
آپ نے یسوع مسیح کی کہانی سے کیا سیکھا؟— آپ کو اُس وقت بھی اپنے امیابو کا کہنا ماننا چاہیے جب آپ کو ایسا کرنا مشکل لگتا ہے۔ کیا آپ اپنے امیابو کا کہنا مانیں گے؟—