مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 1

مؤثر تمہید باند‌ھیں

مؤثر تمہید باند‌ھیں

اعمال 17:‏22

خلاصہ:‏ تمہید سے سامعین کے دل میں دلچسپی پیدا ہونی چاہیے، موضوع نمایاں ہونا چاہیے اور یہ واضح ہونا چاہیے کہ سامعین کو اِس موضوع میں دلچسپی کیوں لینی چاہیے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دلچسپی پیدا کر‌یں۔‏ کوئی ایسا سوال، بات، حقیقی واقعہ یا خبر چُنیں جس سے سامعین کے دل میں دلچسپی پیدا ہو۔‏

  • موضوع کو نمایاں کر‌یں۔‏ آپ کی تمہید سے سامعین پر واضح ہونا چاہیے کہ آپ کس موضوع پر بات کر‌یں گے اور آپ کی بات کا مقصد کیا ہے۔‏

  • موضوع کی اہمیت کو اُجاگر کر‌یں۔‏ اپنی تمہید کو سامعین کی صورتحال کے مطابق ڈھالیں۔ سامعین پر یہ بات بالکل واضح ہونی چاہیے کہ اِس موضوع کے متعلق جاننے سے اُنہیں ذاتی طور پر کیا فائدہ ہوگا۔‏