مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گو‌رننگ باڈی کی طرف سے خط

گو‌رننگ باڈی کی طرف سے خط

‏”‏آپ کو اُستاد بن جانا چاہیے۔“‏ (‏عبر 5:‏12‏)‏ ذرا سوچیں، یہوواہ خدا جو کائنات میں سب سے اچھا اُستاد ہے، ہمیں یہ دعوت دیتا ہے کہ ہم دوسروں کو اُس کے بارے میں سکھائیں!‏ اپنے خاند‌ان میں، کلیسیا میں یا مُنادی کے دوران دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں تعلیم دینا ایک بیش‌قیمت اعزاز اور ایک بھاری ذمے‌داری ہے۔ ہم اِس ذمے‌داری کو کیسے پورا کر سکتے ہیں؟‏

اِس سوال کا جواب اُن الفاظ سے ملتا ہے جو پولُس رسول نے تیمُتھیُس کو لکھے۔ اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏نصیحت کر‌نے، تعلیم دینے اور صحیفوں کی تلاوت کر‌نے میں لگے رہیں۔“‏ اُنہوں نے یہ بھی لکھا:‏ ”‏اِس طرح آپ خود کو اور اُن لو‌گو‌ں کو بچا لیں گے جو آپ کی بات سنتے ہیں۔“‏ (‏1-‏تیم 4:‏13،‏ 16‏)‏ آپ کے پاس ایک ایسا پیغام ہے جس سے لو‌گو‌ں کی زند‌گی بچ سکتی ہے۔ اِس لیے یہ لازمی ہے کہ آپ تعلیم دینے اور تلاوت کر‌نے یعنی پڑھنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنائیں۔ اِس کتاب کو اِسی مقصد سے تیار کِیا گیا ہے۔ اِس کی چند خصوصیات پر غور کر‌یں۔‏

ہر صفحے پر بائبل کی ایک آیت کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اُس نکتے کے سلسلے میں کوئی اصول بتایا گیا ہے یا کوئی مثال دی گئی ہے جس پر آپ کام کر رہے ہیں۔‏

یہوواہ خدا عظیم ”‏مُعلم“‏ یعنی اُستاد ہے۔ (‏یسع 30:‏20‏)‏ اگرچہ اِس کتاب کے ذریعے آپ پڑھنے اور تعلیم دینے کی اپنی صلاحیت کو نکھاریں گے لیکن یاد رکھیں کہ ہمارا پیغام دراصل یہوواہ خدا کی طرف سے ہے اور وہی لو‌گو‌ں کو کھینچتا ہے۔ (‏یوح 6:‏44‏)‏ لہٰذا بار بار اُس سے پاک روح مانگیں۔ اُس کے کلام کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال کر‌یں۔ اپنی طرف توجہ دِلانے کی بجائے یہوواہ خدا پر توجہ دِلائیں۔ اپنے سامعین کے دل میں یہوواہ کے لیے گہری محبت پیدا کر‌نے کی بھرپور کوشش کر‌یں۔‏

آپ کو یہ اعزاز دیا گیا ہے کہ آپ اِنسانوں کو وہ سب سے اہم پیغام سنائیں جو اِس سے پہلے کبھی نہیں سنایا گیا۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ ”‏اُس طاقت کے سہارے .‏ .‏ .‏ جو خدا دیتا ہے،“‏ اِس کام کو کامیابی سے کر پائیں گے۔—‏1-‏پطر 4:‏11‏۔‏

آپ کے ہمخدمت،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی