مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ نمبر 11

جوش سے تعلیم دیں

جوش سے تعلیم دیں

اعمال 18:‏24، 25

خلاصہ:‏ جوش سے بات کر‌نے سے سامعین کو کچھ کر‌نے کی ترغیب دیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • مواد کو اپنے دل تک پہنچائیں۔‏ تیاری کر‌تے وقت اِس بات پر سوچ بچار کر‌یں کہ آپ کا پیغام اہم کیوں ہے۔ مواد سے اِتنی اچھی طرح واقف ہوں کہ آپ جو کچھ کہیں، وہ آپ کے دل سے نکلے۔‏

  • اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں۔‏ اِس بات پر سوچ بچار کر‌یں کہ آپ جو کچھ پڑھیں گے اور جو کچھ سکھائیں گے، اُس سے دوسروں کو کیا فائدہ ہوگا۔ معلومات دینے کے ایسے طریقوں پر غور کر‌یں جن سے سامعین اِن کی اَور زیادہ قدر کر‌یں۔‏

  • جان‌دار اند‌از میں بولیں۔‏ جوش سے بات کر‌یں۔ اپنے احساسات کو ظاہر کر‌نے کے لیے قدرتی اند‌از میں اِشارے کر‌یں۔ اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے چہرے کے تاثرات بناوٹی نہ ہوں۔‏