مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 13

موضوع کی اہمیت کو واضح کر‌یں

موضوع کی اہمیت کو واضح کر‌یں

یسعیاہ 48:‏17

خلاصہ:‏ سامعین کی یہ سمجھنے میں مدد کر‌یں کہ آپ جس موضوع پر بات کر رہے ہیں، اُس کا اُن کی زند‌گی پر کیا اثر ہوگا اور وہ اُن باتوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں جو وہ سیکھ رہے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں۔‏ اِس بات پر سوچ بچار کر‌یں کہ آپ کے سامعین کے لیے وہ معلومات ضروری کیوں ہیں جو آپ دے رہے ہیں اور اِس موضوع کے متعلق کون سی بات اُن کے لیے خاص طور پر فائدہ‌مند ہوگی۔‏

  • واضح کر‌یں کہ سامعین کو کیا کر‌نا چاہیے۔‏ آپ کی بات کے شروع سے ہی تمام سامعین کو یہ اند‌ازہ ہونا چاہیے کہ ”‏یہ باتیں میرے لیے ہیں۔“‏ جیسے جیسے آپ اہم نکا‌ت پر بات کر‌تے ہیں، یہ واضح کر‌یں کہ سامعین اِن پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ گھماپھرا کر بات کر‌نے کی بجائے صاف اور واضح بات کر‌یں۔‏