مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 18

معلوماتی مواد پیش کر‌یں

معلوماتی مواد پیش کر‌یں

1-‏کُرنتھیوں 9:‏19-‏23

خلاصہ:‏ سامعین کو موضوع کے متعلق سوچنے کی ترغیب دیں تاکہ اُنہیں یہ محسوس ہو کہ اُنہوں نے کوئی فائدہ‌مند بات سیکھی ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اِس بات پر غور کر‌یں کہ آپ کے سامعین پہلے سے کیا کچھ جانتے ہیں۔‏ محض وہ باتیں نہ دُہرائیں جن سے سامعین واقف ہیں۔ اِس کی بجائے موضوع کو ایک فرق نظر سے دیکھنے میں اُن کی مدد کر‌یں۔‏

  • تحقیق اور سوچ بچار کر‌یں۔‏ جب ممکن ہو تو اہم نکا‌ت کو سمجھانے کے لیے حالیہ واقعات یا ایسے حقائق کو اِستعمال کر‌یں جن سے سامعین زیادہ واقف نہیں ہیں۔ اپنے مواد کے بارے میں گہرائی سے سوچیں اور اِس بات پر غور کر‌یں کہ آپ کے مواد اور اُن حقائق میں کیا تعلق ہے جو آپ بتانا چاہتے ہیں۔‏

  • اپنے پیغام کی اہمیت واضح کر‌یں۔‏ اِس بات کی وضاحت کر‌یں کہ پاک کلام کے اصول روزمرہ زند‌گی میں آپ کے سامعین کے کام کیسے آ سکتے ہیں۔ کچھ ایسی صورتحال اور کاموں پر بات کر‌یں جن پر اِن اصولو‌ں کو لاگو کِیا جا سکتا ہے۔‏