مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 2

قدرتی اند‌از میں بات کر‌یں

قدرتی اند‌از میں بات کر‌یں

2-‏کُرنتھیوں 2:‏17

خلاصہ:‏ قدرتی اند‌از اور خلوصِ‌دل سے بات کر‌یں تاکہ موضوع اور سامعین کے لیے آپ کے احساسات ظاہر ہوں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دُعا کر کے دھیان سے تیاری کر‌یں۔‏ خدا سے دُعا کر‌یں کہ آپ اپنی گھبراہٹ پر قابو پا سکیں اور اپنے پیغام پر توجہ دے سکیں۔ اُن خاص نکتوں کو اپنے ذہن میں بٹھائیں جو آپ بتانا چاہتے ہیں۔ لکھے ہوئے خیالات کو محض لفظ بہ لفظ نہ پڑھیں بلکہ اِنہیں اپنے لفظوں میں بیان کر‌یں۔‏

  • دل سے بولیں۔‏ اِس بات کو یاد رکھیں کہ سامعین کے لیے یہ پیغام کیوں ضروری ہے۔ اپنی توجہ سامعین پر مرکوز کر‌یں۔ پھر آپ کے کھڑے ہونے یا بیٹھنے کے اند‌از، چہرے کے تاثرات اور اِشاروں سے ظاہر ہوگا کہ آپ اُنہیں دوستانہ اند‌از میں اور خلوصِ‌دل سے پیغام دینا چاہتے ہیں۔‏

  • اپنے سامعین کی طرف دیکھیں۔‏ اگر مناسب ہو تو سامعین کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کر‌یں۔ جب آپ تقریر کر رہے ہوں تو ایک وقت میں سامعین میں سے کئی لو‌گو‌ں کو دیکھنے یا اُن پر نظر ڈالنے کی بجائے کسی ایک شخص کو دیکھیں۔‏