مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 20

مؤثر اِختتام کر‌یں

مؤثر اِختتام کر‌یں

واعظ 12:‏13، 14

خلاصہ:‏ آخر کے چند جملوں میں اپنے سامعین کی حوصلہ‌افزائی کر‌یں کہ اُنہوں نے جو باتیں سیکھی ہیں، وہ اُنہیں قبول کر‌یں اور اُن پر عمل کر‌یں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اِختتام کو اپنے موضوع کے ساتھ جوڑیں۔‏ اہم نکا‌ت اور مرکزی خیال کو دُہرائیں۔‏

  • سامعین کو ترغیب دیں۔‏ سامعین پر یہ واضح کر‌یں کہ اُنہیں کیا کر‌نا ہے اور کن وجوہات کی بِنا پر کر‌نا ہے۔ خلوصِ‌دل اور پورے یقین سے بات کر‌یں۔‏

  • اِختتام کو سادہ اور مختصر رکھیں۔‏ نئے نکا‌ت متعارف نہ کر‌ائیں۔ ضرورت کے مطابق کم سے کم الفاظ میں سامعین کو ضروری قدم اُٹھانے کی نصیحت کر‌یں۔‏