مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 4

آیتوں کا مؤثر تعارف کر‌ائیں

آیتوں کا مؤثر تعارف کر‌ائیں

متی 22:‏41-‏45

خلاصہ:‏ کسی آیت کو پڑھنے سے پہلے اپنے سامعین کے ذہن کو تیار کر‌یں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اِس بات پر غور کر‌یں کہ آپ ایک آیت کیوں پڑھ رہے ہیں۔‏ ہر آیت کو اِس طرح سے متعارف کر‌ائیں کہ سامعین اُس مرکزی خیال پر توجہ دے پائیں جو آپ اِس آیت کے ذریعے نمایاں کر‌نا چاہتے ہیں۔‏

  • ہمیشہ بائبل کو بنیاد بنائیں۔‏ جب آپ ایسے لو‌گو‌ں سے بات کر‌تے ہیں جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں تو اُن کی توجہ اِس بات پر دِلائیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے اور یوں یہ ظاہر کر‌یں کہ بائبل دانش‌مندی حاصل کر‌نے کا بہترین ذریعہ ہے۔‏

  • آیت میں دلچسپی پیدا کر‌یں۔‏ کوئی ایسا سوال پوچھیں جس کا جواب آیت میں دیا گیا ہے؛ کسی ایسے مسئلے کا ذکر کر‌یں جس کو آیت کی مدد سے حل کِیا جا سکتا ہے یا کوئی ایسا اصول بتائیں جسے آیت کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے۔‏